ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
تہران(ڈیلی اردو) ایران کے مرکزی عسکری کمانڈ خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا بعض علاقائی ممالک کی رضامندی اور تعاون کے ساتھ ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔ ایرانی فوجی کمانڈ کے مطابق اسے موصول ہونے والی اطلاعات میں ایک یورپی ملک میں ہونے والے مشترکہ اجلاس کا بھی ذکر ہے، جہاں مبینہ طور پر ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا گیا، تاہم بیان میں اجلاس کی میزبانی کرنے والے ملک یا شریک فریقین کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔
ایرانی کمانڈ نے خطے کے ان ممالک کو بھی خبردار کیا ہے جو کسی ممکنہ امریکی کارروائی میں سہولت فراہم کریں گے۔ بیان کے مطابق اگر کوئی ملک ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی میں براہ راست یا بالواسطہ شریک ہوتا ہے تو تہران اسے اس کارروائی کا فریق تصور کرے گا۔
خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر نے امریکا کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر کسی نئے حملے کی صورت میں مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور مفادات کو مسلسل اور شدید جوابی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی کمانڈ نے اپنے بیان میں کسی ممکنہ حملے کی صورت میں ردعمل کے دائرہ کار پر کسی قسم کی پابندی نہ ہونے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف آئندہ فوجی کارروائی سے متعلق فیصلے کا عندیہ دیا ہے۔
ایرانی حکام اس سے قبل بھی خبردار کر چکے ہیں کہ خطے میں امریکی فوجی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین، فضائی حدود یا تنصیبات فراہم کرنے والے ممالک ممکنہ جوابی کارروائی کی زد میں آ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C