ایران کا میزائل پروگرام مزید جدید بنانے کا اعلان، رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ
👁️ 129 بار دیکھا گیا
ایران کا میزائل پروگرام مزید جدید بنانے کا اعلان، رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ
تہران(ڈیلی اردو) ایران نے اپنے میزائل نظام کی صلاحیتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف میزائلوں کی رینج، رفتار اور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بہتر بنانے پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ خطے میں ایران سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر تک فاصلے پر موجود ممکنہ دشمن اہداف کے پیش نظر میزائلوں کی مار بڑھانے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔
ان کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران استعمال ہونے والے ایرانی میزائلوں نے مؤثر کارکردگی دکھائی، جس کے بعد ان کے نظام میں مزید بہتری لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ بری فوج کے میزائلوں نے کویت میں موجود دشمن کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جبکہ ایرانی بحریہ کے سمندر سے داغے جانے والے کروز میزائلوں نے دشمن کے بحری جہازوں کو ہدف بنایا۔
جنرل محمد اکرمی نیا کے مطابق مستقبل میں ایرانی میزائلوں کی رفتار اور مار کی حد بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی اہداف کو زیادہ مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی بہتر کی جائے گی۔
ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ میزائلوں کی اپ گریڈیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اس اقدام کا مقصد ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ تاہم ان دعوؤں اور میزائلوں کی کارکردگی سے متعلق آزاد ذرائع کی جانب سے تفصیلی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C