ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
👁️ 288 بار دیکھا گیا
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
واشنگٹن (ش ح ط) امریکا میں ایرانی نژاد امریکی شہری جمشید قومی کو گرفتار کر لیا گیا، امریکی حکام کے مطابق جمشید قومی ایران کو ایسی کمپیوٹر ٹیکنالوجی فروخت کر رہے تھے جو ایرانی فوجی اور جوہری پروگرام میں استعمال ہو رہی تھی۔
امریکی حکام کے مطابق جمشید قومی کیلیفورنیا کے علاقے اورنج کاؤنٹی میں 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کی ایک پرتعیش رہائش گاہ میں رہائش پذیر تھے، جبکہ ان کی گرفتاری کے ساتھ ہی اس جائیداد کو ضبط کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی، ایرانی حکومت اور کمپنیوں کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں سے مالی فائدہ حاصل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ فراہم کی جانے والی بعض ٹیکنالوجیز ایران کے فوجی اور جوہری پروگرام سے منسلک تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C