ایران کے پاس تقریباً 3 ہزار بیلسٹک میزائل ہیں، امریکی جنرل
👁️ 110 بار دیکھا گیا
ایران کے پاس تقریباً 3 ہزار بیلسٹک میزائل ہیں، امریکی جنرل
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) جہاں دنیا کی توجہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کےحصول سے روکنے کی کوششوں میں اس کے جوہری معاہدے کی بحالی پر ہے ، ایک اعلیٰ امریکی کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ ایران بیلسٹک میزائل ہتھیاروں سے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
امریکی سینڑل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ “فرینک” میکنزی نےمنگل کو قانون سازوں کو بتایا کہ ایران کے پاس اب تقریبا تین ہزار بیلسٹک میزائل ہیں جن میں سے کچھ اسرائیلی شہر تل ابیب تک مارکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مکینز ی نےکہا کہ ” ان میں سے ابھی تک کوئی بھی یورپ تک مار نہیں کرسکتا، لیکن گزشتہ پانچ سے سات برسوں میں انھوں نے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔”
مکینزی نے مزیدخبردار کیا کہ زمین پر ساکت اور حرکت کرنے والے اہداف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل تیار کرنے کی کوششوں کے ساتھ تہران نے تیزی سے طویل فاصلے تک مار کرنےوالے ڈرون کی تیاری میں بھی بڑی پیش رفت کی ہے۔
امریکی جنرل کی جانب سے یہ وارننگز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایران نے حال ہی میں عراق پر بارہ میزائل داغے۔
مکینزی نے منگل کو یہ بتانے سے انکار کیا کہ ایران کا مقصد کیا ہے۔ انھوں نے قانون سازوں سے کہا کہ ” ہمارا نہیں خیال کہ گزشتہ ہفتے بیلسٹک میزائل کا حملہ دراصل ہمارے خلاف تھا۔”پھر بھی مکینزی نے خبردار کیا کہ ایران امریکہ کو مشرق وسطی سے نکالنے کی کوششوں کےلیے عراق کو میدان جنگ تصور کرتاہے۔
مکینزی کا کہنا تھا اس خطے میں امریکہ کو زیادہ خطرہ تے تاہم انھوں نے کہا کہ ایران اور اس کے تمام حامیوں کی طاقت کے زور پر امریکہ کوخطے سے نکال باہر کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ان کے حملوں میں کمی آئی ہے، ایرانی حمایت یافتہ حملوں کو کچھ حد تک بہتر امریکی دفاعی اقدامات نے ناکام بنادیا ہےجس سے تہران کے ڈرون کے اثرات محدود ہوگئے ہیں۔
لیکن ساتھ ہی میکنزی نے ایران کے امریکہ مخالف موقف کی بنیاد پر عراقی حکام کو اپنی جانب مائل کرنے میں ایران کو ناکامی ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ” ان کے لیے عراق کی حکومت کے ساتھ سیاسی تعلق قائم رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے”۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C