ایرانی جنگ بندی تجویز: جوہری پروگرام پر بحث کے بغیر معاہدہ، امریکی رضامندی مشکل
👁️ 218 بار دیکھا گیا
ایرانی جنگ بندی تجویز: جوہری پروگرام پر بحث کے بغیر معاہدہ، امریکی رضامندی مشکل
واشنگٹن (ڈیلی اردو) ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تہران نے امریکہ کو جو نئی تجویز پیش کی ہے، واشنگٹن کے لیے اسے قبول کرنا بظاہر مشکل نظر آتا ہے۔ اس تجویز میں ایرانی جوہری پروگرام پر بات کیے بغیر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی بات کی گئی ہے۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے منگل 28 اپریل کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تہران کی نئی امن پیشکش میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکی بحریہ ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کر دے، تو تہران آبنائے ہرمز کو معمول کی تجارتی جہاز رانی کے لیے دوبارہ کھولنے پر تیار ہے، تاہم اس عمل کے دوران متنازعہ ایرانی جوہری پروگرام پر کوئی بات نہیں کی جانا چاہیے۔
اس تجویز پر امریکہ کی اب تک کی سوچ اس لیے قدرے سرد مہری سے عبارت ہے کہ واشنگٹن کا تاحال دوہرا مطالبہ یہ رہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی تب ختم کی جائے گی، جب ایران اپنے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری کی یقین دہانی کرائے اور ساتھ ہی آبنائے ہرمز کو بھی غیر مشروط طور پر دوبارہ کھول دے۔
امریکہ تک یہ ایرانی تجویز پاکستان نے پہنچائی
امریکہ تک یہ ایرانی تجویز دونوں ممالک کے مابین ثالثی کرنے والے ملک پاکستان کے ذریعے پہنچائی گئی ہے۔ آیا امریکہ جنگ بندی کی نئی ایرانی پیشکش قبول کر سکتا ہے، اس بارے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کل پیر کی رات دیا جانے والا بیان بہت واضح تھا۔
روبیو نے فوکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات کو خارج از امکان قرار دیا کہ امریکہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کو مؤخر کرنے پر تیار ہو گا۔
مارکو روبیو نے کہا، ’’ہمیں ایران کے ساتھ کسی بھی جنگ بندی ڈیل میں اس بات کو لازماﹰ یقینی بنانا ہے کہ ایران کو کسی بھی وقت اور کسی بھی طرح کوئی جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جائے۔‘‘
سفارتی سطح پر امریکہ کا نئی ایرانی امن تجویز پر ردعمل یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ مشاورت کی ہے اور صدر ٹرمپ اس تجویز پر اپنا جواب عنقریب دے دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C