ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا
👁️ 237 بار دیکھا گیا
ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا
لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو لاہور ایئرپورٹ پر ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی لاہور ایئرپورٹ کے ذریعے تھائی ایئر لائن کی پرواز سے بینکاک جارہے تھے کہ انہیں ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں امیگریشن کاؤنٹر پر ایف آٗئی اے حکام نے روکا ہے کیوں کہ نیب میں ان کے خلاف کیسز کی وجہ سے یوسف رضا گیلانی کا بلیک لسٹ میں شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق یوسف رضا گیلانی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
بیرون ملک جانے سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان چھوڑنے کا تصور تک نہیں کرسکتا، ڈیڑھ ماہ قبل ایشیا پیسفک کانفرنس میں شرکت کے لیے نیپال گیا، آج براستہ بنکاک سیئول جارہا تھا کہ مجھے روک کر بنیادی انسانی حقوق کو پامال کیا گیا حالانکہ سیئول میں ہونے والے ورلڈ سمٹ میں روانگی کے حوالے سے نیب جج کو آگاہ کردیا تھا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دفتر خارجہ اور محکمہ داخلہ میرے بیرون ملک دوروں سے آگاہ رہے، میں مسلسل عدالتوں میں پیش ہوکر الزامات کا سامنا کررہا ہوں، پی ٹی آئی حکومت بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانا بند کرے اور انتقام کا راستہ ترک کرے کیوں کہ یہ خود عمران خان کے لیے اچھا نہیں ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ آزادی اظہار کا گلا گھونٹ کر نیا پاکستان تعمیر نہیں کیا جاسکتا پاکستان کا سابق وزیراعظم اگر جبر کا شکار ہے تو عام آدمی کو کیا تحفظ ملے گا؟
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C