ایک سال میں افغانستان پر پاکستان کے 15 فضائی حملے، 364 شہری ہلاک 346 زخمی ہوئے، افغان میڈیا
👁️ 126 بار دیکھا گیا
ایک سال میں افغانستان پر پاکستان کے 15 فضائی حملے، 364 شہری ہلاک 346 زخمی ہوئے، افغان میڈیا
کابل(ڈیلی اردو) افغانستان کی ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ تقریباً ایک سال کے دوران پاکستان نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں کم از کم 15 فضائی اور ڈرون کارروائیاں کیں، جن کے دوران شہری ہلاکتوں کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 سے ستمبر 2026 تک ہونے والی ان کارروائیوں میں کابل سمیت قندھار، کنڑ، خوست، ننگرہار، پکتیا اور پکتیکا کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مجموعی طور پر 364 شہریوں کی ہلاکت اور 346 افراد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تازہ ترین کارروائیاں 21 ستمبر کو مشرقی افغانستان کے صوبوں کنڑ اور پکتیکا میں کی گئیں۔ اقوام متحدہ کے افغانستان مشن (UNAMA) نے کنڑ میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین شہریوں، جن میں ایک مرد، ایک خاتون اور ایک بچی شامل تھی، کی ہلاکت اور چار افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
دوسری جانب پاکستانی حکام کے مطابق تازہ کارروائیوں کا ہدف سرحدی علاقے میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانے تھے۔ پاکستان نے دعویٰ کیا کہ کارروائی میں 28 دہشتگرد اور متعدد خودکش بمبار ہلاک ہوئے، جبکہ تین اہم اہداف، جن میں خودکش حملوں کی تربیت کا ایک مرکز بھی شامل تھا، تباہ کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجوہات میں پاکستان کا یہ مؤقف شامل ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر مسلح گروہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ افغان طالبان ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے افغان سرزمین پر کارروائیوں کو ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے افغانستان مشن نے سرحد پار جاری مسلح کشیدگی کے تناظر میں تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ، بین الاقوامی انسانی قوانین اور حملوں میں احتیاط سے متعلق اصولوں کی پابندی کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C