باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
👁️ 129 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
صنعاء (ڈیلی اردو) یمن میں باب المندب اور بحیرہ احمر کے جنوبی حصے کے قریب حوثی باغیوں کی عسکری سرگرمیوں میں اضافے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ یمنی فوجی ذرائع کے مطابق حوثیوں نے اہم پہاڑی مقامات پر ریڈار نصب کرنے کے ساتھ نئی فوجی پوزیشنز قائم کرنا شروع کردی ہیں، جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب کے ماہرین کی علاقے میں آمد کی بھی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق حوثیوں نے مغربی ساحلی علاقوں میں اپنے کنٹرول کے بعد باب المندب کی نگرانی کرنے والی پہاڑی چوٹیوں اور بحیرہ احمر میں واقع جزیرہ زقر پر بھی اپنی موجودگی مضبوط کی ہے۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے چار ماہرین مختلف اوقات میں المخا کی بندرگاہ، ہوائی اڈے اور باب المندب کے علاقوں کا دورہ کرچکے ہیں، جہاں انہوں نے حوثیوں کی میزائل فورس سے وابستہ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
دوسری جانب باب المندب سے متصل علاقوں میں یمنی حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومتی فورسز اور قبائلی جنگجوؤں نے بعض مقامات دوبارہ اپنے کنٹرول میں لیے، جبکہ اضافی نفری پہنچنے کے بعد لڑائی میں شدت آگئی۔
یمنی ذرائع کے مطابق باب المندب کے قریب کَہبوب کے پہاڑی محاذ پر بھی فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، جہاں حوثی باغی اہم پہاڑی مقامات پر اپنی فوجی پوزیشنز مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C