باجوڑ آپریشن: متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان، متعدد علاقوں کے مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت
👁️ 324 بار دیکھا گیا
باجوڑ آپریشن: متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان، متعدد علاقوں کے مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت
پشاور (ڈیل ارود) خیبرپختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں جاری آپریشن کے باعث ضلعی و عسکری حکام نے ڈمہ ڈولہ، انعام خورو، چینہ گئی اور چوہترہ کے مکینوں کو ممکنہ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر مختصر مدت کے لیے علاقے خالی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ آپریشن سے متاثرہ 991 خاندانوں میں سے 85 سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز میں 6 ہزار 607 افراد پناہ گزین ہیں جبکہ مجموعی متاثرین میں 1 ہزار 497 مرد، 1 ہزار 552 خواتین اور 3 ہزار 558 بچے شامل ہیں۔ سپورٹس اسٹیڈیم کیمپ میں 334 خاندانوں کے 2 ہزار 497 افراد موجود ہیں جبکہ میزبان برادریوں میں تقریباً 20 ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن جاری ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے متاثرین کے لیے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے فی خاندان 50 ہزار روپے اور آپریشن مکمل ہونے کے بعد مزید 25 ہزار روپے دینے کی منظوری دی ہے، جس کی تقسیم اے ڈی سی ریلیف کے ذریعے ہوگی۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق باجوڑ آپریشن سے جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہو گی، ماضی میں پشاور اور کوہاٹ میں دہشت گردی کے بڑے حملے بروقت ناکام بنائے گئے، صوبے میں پہلی بار پولیس نے دہشتگردوں کے ڈرون گرائے اور سیکیورٹی حالات پہلے سے بہتر ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے محکمہ داخلہ کے دورہ کے دوران 210 ملین روپے کی لاگت سے دو ماہ میں قائم ہونے والے پراونشل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سنٹر (پفٹیک) کا افتتاح کیا، جو ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا صوبائی ادارہ ہے اور وفاقی نیفٹیک سے منسلک ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی ایجنڈا ہے اور پفٹیک کی بدولت دہشتگرد سرگرمیوں کی بروقت روک تھام اور مؤثر کارروائیاں ممکن ہوں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4565 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2455 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C