باجوڑ: امن جرگے کو محدود کامیابی، شدت پسندوں کا جزوی انخلا، خطرات برقرار
👁️ 377 بار دیکھا گیا
باجوڑ: امن جرگے کو محدود کامیابی، شدت پسندوں کا جزوی انخلا، خطرات برقرار
خار (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں نے شہری علاقوں سے مشروط انخلا پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم وہ مکمل طور پر علاقہ چھوڑنے پر تیار نہیں۔ باجوڑ امن جرگے اور شدت پسندوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کو تحصیل لوئی ماموند میں اختتام پذیر ہو گیا، جس میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق، 50 رکنی جرگے نے شدت پسندوں کو دو آپشن دیے تھے: یا تو وہ افغانستان واپس چلے جائیں یا پہاڑی علاقوں کی طرف منتقل ہو جائیں، تاکہ مقامی آبادی محفوظ رہ سکے۔ جمعے کو ہونے والے اجلاس میں شدت پسندوں نے مشاورت کے لیے مہلت مانگی تھی، جبکہ ہفتے کو انہوں نے مکمل انخلا سے انکار کرتے ہوئے صرف پرامن رہنے کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس سہ پہر تین بجے شروع ہو کر شام تک جاری رہا۔ تاہم جرگے کے سربراہ صاحبزادہ ہارون رشید نے اس کی تفصیلات میڈیا سے شیئر نہیں کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون رشید اور جرگہ اراکین نے بعد ازاں اعلیٰ حکام سے ملاقات میں مذاکرات کی صورتحال سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں بہتری ممکن ہے۔
ادھر، ممکنہ انسداد دہشت گردی آپریشن اور نقل مکانی کے خدشے کے پیش نظر تحصیل لوئی ماموند کے 16 علاقوں میں فلاحی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سمیت مختلف تنظیموں نے خار اور دیگر محفوظ علاقوں میں امدادی کیمپ قائم کر دیے ہیں۔
کئی مقامی صاحب حیثیت افراد نے بھی ذاتی حیثیت میں متاثرین کے لیے خوراک اور ضروری اشیا فراہم کرنے کے کیمپ قائم کیے ہیں، تاکہ بے گھر ہونے والے افراد کو فوری مدد دی جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وائٹ ہاؤس پر بڑے حملے کا منصوبہ ناکام، ایف بی آئی نے 5 افراد گرفتار کر لیے
17/June/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4566 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C