بحرین میں پاسدارانِ انقلاب سے تعاون کے الزام میں 11 افراد کو قید کی سزا
👁️ 324 بار دیکھا گیا
بحرین میں پاسدارانِ انقلاب سے تعاون کے الزام میں 11 افراد کو قید کی سزا
منامہ (ڈیلی اردو) خلیجی عرب ریاست بحرین کی ایک عدالت نے پاسدارانِ انقلاب سے تعاون کے الزام میں 11افراد کو قید کی سزائیں سنائی ہیں۔
بحرین کے دارالحکومت منامہ سے اتوار 24 مئی کے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ان 11 ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ریاست بحرین کے خلاف ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی کور (IRGC) کے ساتھ ملی بھگت سے ’’جارحانہ اور دہشت گردانہ کارروائیاں‘‘ کی تھیں، اور عدالت کے مطابق ان پر لگائے گئے الزامات ثابت ہو گئے تھے۔
اس خلیجی ریاست کے سرکاری خبر رساں ادارے نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سزائیں پانے والے تمام ملزمان ایران کے پاسداران انقلاب کے لیے حساس ملکی مقامات سے متعلق معلومات جمع کرنے میں ملوث رہے تھے اور انہوں نے ایران کی آئی آر جی سی نامی کور کے لیے مالی وسائل کی منتقلی میں سہولت کاری بھی کی تھی۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے نو مئی کے روز کہا تھا کہ ایسے 41 ملزمان گرفتار کر لیے گئے تھے، جن کے ایران کے پاسداران انقلاب کے ساتھ رابطے تھے۔
وزارت داخلہ کے ایک بیان میں تب یہ بھی کہا گیا تھا کہ ان افراد کی ’بحرین دشمن‘ سرگرمیوں کا پتا اس وقت چلا تھا جب ملک کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے کی جانے والی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایک مقامی گروپایران جنگ میں تہران کی طرف سے خلیجی ریاستوں پر کیے جانے والے راکٹ اور ڈرون حملوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کر رہا تھا۔
ایران جنگ شروع ہونے کے بعد تہران کی فورسز نے جن خلیجی ریاستوں میں امریکی اور مقامی عسکری اور اسٹریٹیجک نوعیت کے اقتصادی اہداف کو بار بار نشانہ بنایا تھا، ان میں بحرین بھی شامل تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C