برطانیہ کے شہر برمنگھم کی 4 مساجد پر شدت پسندوں کا حملہ
👁️ 158 بار دیکھا گیا
برطانیہ کے شہر برمنگھم کی 4 مساجد پر شدت پسندوں کا حملہ
لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں رات گئے نامعلوم افراد نے 4 مساجد پر حملہ کیا اور شیشے توڑ کر بھاگ گئے جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں گزشتہ رات 4 مساجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملہ آور مساجد کے شیشے توڑ کر بھاگ گئے۔ چاروں مساجد کی 7 کھڑکیوں کے شیشوں اور 2 دروازوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مساجد پر حملے کے بعد مقامی مسلمانوں میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی برطانوی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
برطانوی میڈیاکے مطابق فارنسک ایکسپرٹ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں جب کہ پولیس کی جانب سے قریبی کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
برطانوی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ان حملوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔
Unfortunately the Witton Road Islamic Centre was attacked overnight by an individual who used a sledgehammer to break the windows.
I said last week that Muslims were afraid after the terrorist attacks in #ChristChurch
We need support in Brum @WMPolice. pic.twitter.com/7RjTqjRXbx
— Cllr Majid Mahmood (@CllrMajid) March 21, 2019
دوسری جانب چیف کانسٹیبل تھامسن کا کہنا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد سے ہمارے افسران مساجد، گرجا گھروں اور دوسری تمام عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنانے کےلیے کام کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد میں فائرنگ سے 50 نمازی شہید اور 48 زخمی ہوگئے تھے جب کہ مسجد میں موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم اس حملے میں بال بال بچ گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C