بلوچ یکجہتی مارچ کے 290 مظاہرین کو رہا کر دیا گیا، اسلام آباد پولیس
👁️ 169 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی مارچ کے 290 مظاہرین کو رہا کر دیا گیا، اسلام آباد پولیس
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی زیر حراست بلوچ یکجہتی مارچ کے 290 شرکاء کو رہا کر دیا گیا ہے، لیکن مارچ کے منتظمین نے اس بیان کو “جھوٹا” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 100 سے زائد مظاہرین اب بھی حکام کی تحویل میں ہیں۔
یہ مظاہرین کئی دنوں سے پاکستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کے خلافسراپا احتجاج ہیں۔ گزشتہ ہفتے جب یہ بلوچستان سے وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے کے ارادے سے اسلام آباد پہنچے تھے تو پولیس نے ان میں سے متعدد افراد کوگرفتارکر لیا تھا۔
ان مظاہرین میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں، جن میں سے کچھ اسلام آباد میں احتجاج کے لیے اپنے ساتھ اپنے بچوں کو بھی لائی تھیں۔ ان کے اسلام آباد پہنچنے پر پولیس نے ان کو منتشر کرنے کے لیے ان پرلاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
یہ مظاہرین بالخصوص چوبیس سالہ نوجوان بالاچ مولا بخش کے کیس کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہتے تھے، جو نومبر میں بلوچستان میں پولیس کی حراست میں ہلاک ہو گیا تھا۔
حکام کا دعوٰی ہے کہ عسکریت پسندوں نے پولیس کی اس گاڑی پر حملہ کیا تھا جسم میں بالاچ مولا بخش کو لے جایا جا رہا تھا، اور وہ اس حملے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت بالاچ کے پاس دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔
لیکن اس کے اہل خانہ نے حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بالاچ بے قصور تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بالاچ کو اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ پولیس کے مطابق اسے نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ہفتے کو بلوچ یکجہتی مارچ کے مطاہرین نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر دھرنا دیا تھا اور ساتھ ہی گرفتار مظاہرین کی رہائی اور ان کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کے لیے حکام کو تین دن کا الٹیمیٹم بھی دیا تھا۔
اس دوران اس احتجاج کے منتظمین میں سے ایک ماہ رنگ بلوچ نے میڈیا کو بتایا کے چار خواتین پولیس اہلکاروں نے ان کو ڈنڈوں سے مارا۔
رائٹس ایکٹوسٹس نے بھی ان مظاہرین کے خلاف پولیس کے طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے، جبکہ سینیٹر مشتاق احمد اور ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ فرحت اللہ بابر بھی نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج میں شریک ہوئے۔
سینیٹر مشتاق احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، “یہ پر امن مطاہرین ہیں جو ریاست کی دہشت گردی کا شکار ہیں۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔
بالآخر اتوار کو اسلام آباد پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے، ” وزیراعظم پاکستان کی تشکیل کردہ کمیٹی اور گورنر بلوچستان کی ہدایات پر جوڈیشل کیے گئے تمام افراد عدالتی احکامات کے بعد جیل سے رہا ہو گئے۔ کل 290 مظاہرین پولیس کی تحویل اور جیل سے رہا ہوئے ہیں۔”
وزیراعظم پاکستان کی تشکیل کردہ کمیٹی اور گورنر بلوچستان کی ہدایات پر جوڈیشل کیے گئے تمام افراد عدالتی احکامات کے بعد جیل سے رہا ہو گئے۔
کل 290 مظاہرین پولیس کی تحویل اور جیل سے رہا ہوئے ہیں۔#IslamabadPolice
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 24, 2023
لیکن بلوچ یکجہتی مارچ کے منتظمین کی جانب سے ایکس پر ایک پوسٹ میں پولیس کے بیان کو “جھوٹا اور غیر منطقی” قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد مظاہرین اب بھی پولیس کی تحویل میں ہیں اور کچھ تو لاپتہ بھی ہیں۔
After a long struggle, 160+ Baloch protesters are released now. The statement of @ICT_Police is based on false and illogical. Still, 100+ are in police custody and some of them are missing, @ICT_Police not providing the correct information to us and the media, and Dr Zaheer… pic.twitter.com/bXJICO82T0
— Baloch Yakjehti Committee (Islamabad) (@BYCislamabad) December 24, 2023
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C