بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
👁️ 387 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کی یونین کونسل کُنڈ عمرانی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایک مسجد اور مدرسے کو نقصان پہنچنے کے بعد علاقے میں احتجاج شروع ہو گیا، جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ جمعرات کو سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پیش آیا تھا۔ پیر کے روز مستونگ شہر میں اس واقعے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی۔
جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے ایک بیان میں مسجد کے تقدس کی پامالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ادھر جے یو آئی (ف) مستونگ کے ضلعی امیر مولانا شبیر احمد نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ کُنڈ عمرانی میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران عام شہری بھی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ شہریوں کو معاوضہ دیا جائے اور باغات سمیت دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔
اگرچہ سرکاری طور پر شہری ہلاکتوں کی تعداد جاری نہیں کی گئی، تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں کم از کم دو عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔
دوسری جانب بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ مساجد مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقامات ہیں اور کوئی مسلمان جان بوجھ کر انہیں نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں ہزاروں گولیاں اور گولے چلتے ہیں، اس لیے یہ تعین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ کسی عمارت کو نقصان کس جانب سے پہنچا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی مسجد یا مدرسے کو نقصان پہنچا ہے تو اس کی بنیادی ذمہ داری دہشت گردوں پر عائد ہوتی ہے، کیونکہ وہ آبادیوں کے قریب سے حملے کرتے ہیں اور سکیورٹی فورسز کو جوابی کارروائی پر مجبور کرتے ہیں۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے معاون برائے میڈیا بابر یوسفزئی نے بھی کہا کہ مسجد اور مدرسے کو سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے نہیں بلکہ دہشت گردوں کی کارروائی کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حکام نے کہا ہے کہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C