بلوچستان: مستونگ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں دو مسیحی کھلاڑی ہلاک
👁️ 208 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں دو مسیحی کھلاڑی ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے دو کھلاڑی ہلاک ہو گئے، جبکہ شدت پسند تنظیم داعش خراسان (اسلامک اسٹیٹ پاکستان پروونس) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مقامی انتظامی ذرائع کے مطابق واقعہ مستونگ شہر کے علاقے شمس آباد کراس کے قریب واقع کرکٹ گراؤنڈ میں پیش آیا، جہاں ایک میچ جاری تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گراؤنڈ میں داخل ہو کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑی موقع پر ہلاک ہو گئے۔
بلوچستان کے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے معاون برائے میڈیا بابر یوسفزئی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جنہوں نے کرکٹ کھیلنے والے دو افراد کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
مستونگ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واقعہ کوئٹہ سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع مستونگ شہر میں پیش آیا۔
دوسری جانب شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش ) نے ایک بیان میں شمس آباد کراس کے قریب کرکٹ گراؤنڈ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑیوں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8956 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4796 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3566 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2934 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2560 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C