بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 48 گھنٹوں میں 10 دہشتگرد ہلاک
👁️ 152 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 48 گھنٹوں میں 10 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی اردو) شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور پروم میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مسلسل کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور دہشتگردی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں جاری آپریشن ’ردالفساد سوم‘ کے تحت گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کی گئیں۔ کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کرکے ان کی کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کے مطابق انٹیلی جنس معلومات پر مبنی کارروائیوں کا مقصد دہشتگردوں کے نیٹ ورک، ان کے سہولت کاروں اور آپریشنل ڈھانچے کو توڑنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل کارروائیوں کے باعث دہشتگرد عناصر کی نقل و حرکت اور حملوں کی منصوبہ بندی کی صلاحیت محدود ہو رہی ہے۔
حکام کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کا براہ راست مقابلہ کرنے کے بجائے نرم اہداف کو نشانہ بنانے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں، تاہم سکیورٹی ادارے ایسے خطرات سے نمٹنے کے لیے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نگرانی اور انٹیلی جنس کارروائیاں مزید مؤثر بنا رہے ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاون نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں بلا تاخیر جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جارہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C