24/June/2021

بلوچستان میں شدت پسندوں کے حملے میں پانچ ایف سی اہلکار ہلاک

👁️ 23 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان میں شدت پسندوں کے حملے میں پانچ ایف سی اہلکار ہلاک

بلوچستان میں شدت پسندوں کے حملے میں پانچ ایف سی اہلکار ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ تحصیل ہرنائی کے پہاڑی علاقے سانگان میں کیا گیا اور اس حملے میں زخمی ہونے اہلکاروں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے اہلکار اس علاقے میں معمول کی گشت پر تھے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

ہلاک اہلکاروں کی شناخت، حوالدار ظفر، لانس نائیک نادر، بشیر، ہدایت، سپاہی نور اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C