بلوچستان: نوشکی میں دھماکا، میجر رضوان سمیت 3 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
👁️ 396 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں دھماکا، میجر رضوان سمیت 3 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو مبینہ طور پر بلوچ علیحدگی پسندوں نے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک میجر سمیت تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ منگل کی شب تقریباً 8 بجے نوشکی کے علاقے کردگاپ میں اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ معمول کے گشت پر تھا۔ قافلے میں شامل ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، جس کے نتیجے میں میجر رضوان، نائیک امین اور لانس نائیک یونس موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ سپاہی حسن، سپاہی حامد اور لانس نائیک فضل شدید زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اگرچہ تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری باضابطہ طور پر قبول نہیں کی، تاہم حکام کو شبہ ہے کہ اس کارروائی میں بلوچ علیحدگی پسند گروہ ملوث ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں حالیہ ہفتوں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جن میں چار میجر رینک کے افسران میجر رب نواز، میجر انور کاکڑ، میجر ضیاء سلیم اور اب میجر رضوان ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری ماضی میں مختلف بلوچ مزاحمتی تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وائٹ ہاؤس پر بڑے حملے کا منصوبہ ناکام، ایف بی آئی نے 5 افراد گرفتار کر لیے
17/June/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4566 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C