بلوچستان: پنجگور اور سوراب میں ڈپٹی کمشنر کے دفاتر پر دستی بم حملے
👁️ 33 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پنجگور اور سوراب میں ڈپٹی کمشنر کے دفاتر پر دستی بم حملے
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور سوراب میں گزشتہ روز 2 ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر کو دستی بموں سے نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رات گئے پنجگور میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں دفتر کے صحن میں دھماکا ہوا۔
دھماکے سے دفتر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم دستی بم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ڈپٹی کمشنر آفس کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر پنجگور نے بتایا کہ دستی بم حملے کے باوجود ڈی سی آفس کے لان میں قومی پرچم اتارنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق اسی طرح کا دستی بم حملہ سوراب میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر صبح سویرے ہوا، دھماکے سے ڈی سی آفس کے اطراف کا علاقہ لرز اٹھا، تاہم دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان یا کسی دوسرے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حالیہ چند روز میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پولیس اسٹیشنوں اور لیویز کو دستی بم حملوں اور دھماکوں کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے قلعہ عبداللہ میں میزئی اڈا کے علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے مقناطیسی بم استعمال کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے، بم لیویز اہلکار کی گاڑی سے منسلک کیا گیا تھا۔
اسی طرح چند روز قبل خاران میں ایک پولیس اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا جس سے اس کے ایک حصے کو نقصان پہنچا تھا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C