بلوچستان: پنجگور میں 2 دھماکے، 3 افراد شہید، 9 سے زائد افراد زخمی
👁️ 216 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پنجگور میں 2 دھماکے، 3 افراد شہید، 9 سے زائد افراد زخمی
پنجگور (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد شہید جبکہ 9 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور 9 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا جبکہ دوسرا دھماکا الیکڑیشن کے دکان کے قریب ہوا۔
جبکہ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں جبکہ دھماکا الیکڑیشن کی دکان کے باہر ہوا، واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C