بلوچستان: پنجگور میں اعلیٰ تعلیم یافتہ مبینہ دہشت گرد گرفتار، مزید نوجوان بھی زیر حراست
👁️ 199 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پنجگور میں اعلیٰ تعلیم یافتہ مبینہ دہشت گرد گرفتار، مزید نوجوان بھی زیر حراست
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایک اہم آپریشن کے دوران اعلیٰ تعلیم یافتہ مبینہ دہشت گرد ساجد احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعزاز گورایہ کے مطابق ساجد احمد اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہے اور تربت سے پنجگور تک بھاری مقدار میں اسلحہ منتقل کر رہا تھا۔
پریس کانفرنس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے بتایا کہ ساجد احمد سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کا مواد نشر کرنے اور بچوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا۔ اس سلسلے میں حال ہی میں 3 دیگر نوجوان بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ اس کارروائی میں ایک اور دہشت گرد جہانزیب مہربان کو گرفتار کیا گیا، جو ریکی اور مالی معاونت میں ملوث تھا۔ جہانزیب نے ایک 18 سالہ نوجوان کو بھی اپنے ساتھ شامل کیا تھا۔
ساجد احمد یونیورسٹی آف تربت میں تدریس کر چکا ہے، اور اس کی بھابھی بھی بی وائی سی کی کارروائیوں میں ملوث رہی۔ مزید کارروائیوں میں دہشت گرد بیزل اور خاران کے رہائشی سرفراز کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ پورے صوبے میں پولیس کی مضبوط عملداری موجود ہے اور ہر ضلع میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ادارے کی شاخیں قائم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین ماہ میں دہشت گردی کے متعدد واقعات میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2986 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C