بلوچستان: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، مزید 14 دہشت گرد ہلاک
👁️ 260 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، مزید 14 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد (ک م ) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 اگست کی شب پاک-افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد کلیئرنس آپریشن کیا گیا، اس دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم مزید 14 خوارج ٹریس کر کے ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ کلیئرنس آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، 2 روزہ آپریشن میں ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے پاک سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے محفوظ رکھنے کے لیے پر عزم ہیں
ادھر پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے افغانستان کی سرحد کے قریب بلوچستان کے علاقے سمبازہ میں ایک ’کامیاب آپریشن‘ کے دوران 14 شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے، جنہیں ان کے بقول ’انڈین سپانسرڈ‘ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی سے ’بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ناکام بنا دی گئی۔‘ واضح رہے کہ بھارت ماضی میں اس نوعیت کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن دو روز تک جاری رہا، جس میں مجموعی طور پر 47 شدت پسند ہلاک کیے گئے۔ فورسز نے علاقے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا۔ فوج کے مطابق یہ کارروائی پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع پاکستانی علاقے میں کی گئی، جہاں شدت پسندوں کو ڈھونڈ کر نشانہ بنایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4565 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2455 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C