بلوچستان: کیچ سے تین افراد کی لاشیں برآمد
👁️ 419 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ سے تین افراد کی لاشیں برآمد
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع کیچ سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں سے تاحال صرف دو افراد کی شناخت ہوسکی ہے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر وحید نے بتایا ہے کہ دو افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں جن کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔
مرنے والے افراد کی تفصیلات جاننے کے لیے کیچ پولیس کے ایس ایس پی زوہیب محسن سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
تاہم کیچ میں انتظامیہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان میں سے دو افراد کی لاشیں تربت کے نواحی علاقے سے ملیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تربت کے نواحی علاقے سے دریافت ہونے والی لاشوں میں سے ایک کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے جوکہ کہرین بل نگور کے رہائشی ہیں جبکہ دوسرے شخص کی شناخت طاہر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ طاہر احمد کا تعلق کھڈان کے علاقے شُلی سے ہے ۔ تیسری لاش گومازی کے علاقے سے ملی ہے جن کی تاحال شناخت نہیں ہوئی۔
دشت کُھڈان میں رابطہ کر نے پر ایک پولیس اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جن دو افراد کی لاشیں تربت کے نواحی علاقے سے ملی ہیں اگرچہ ان کا تعلق دشت سے بھی ہے لیکن وہ کُھڈان پولیس سٹیشن کی حدود سے نہیں بلکہ وہ تربت پولیس سٹیشن کی حدود سے ملی ہیں اور ان کی رہائش گوادر میں بھی ہے۔
پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ان افراد اور ان کی ہلاکت کے محرکات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C