بنوں: سی ٹی ڈی، پولیس اور فوج کا مشترکہ آپریشن، کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
👁️ 112 بار دیکھا گیا
بنوں: سی ٹی ڈی، پولیس اور فوج کا مشترکہ آپریشن، کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
بنوں(ڈیلی اردو) بنوں کے علاقے کرم گڑھی ممد خیل میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)، ضلعی پولیس اور پاک فوج کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم اتحاد المجاہدین پاکستان (آئی ایم پی) کا مقامی کمانڈر محب خان عرف سمین سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق 13 اکتوبر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بنوں کینٹ تھانے کی حدود میں موجود دہشتگرد بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ مقام پر کارروائی کی۔ حکام کے مطابق اہلکاروں کے پہنچتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی، جس کا جوابی کارروائی کے ذریعے مقابلہ کیا گیا۔ فائرنگ رکنے کے بعد علاقے کی تلاشی کے دوران 2 دہشتگردوں کی لاشیں ملیں، جن میں سے ایک کی شناخت محب خان عرف سمین کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرے دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق محب خان کے خلاف بنوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی کے پاس 22 مقدمات درج تھے۔ اسے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، دھماکوں، اغوا، املاک کو نقصان پہنچانے اور مختلف مقامات پر غیرقانونی ناکے قائم کرنے سمیت متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد کالعدم تنظیم کے ایک کمانڈر زر گل عرف انکل کا بھتیجا بھی تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9262 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C