بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید
👁️ 181 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید
بنوں (ویب ڈیسک/ ڈیلی اردو) پشاور میں پولیو مہم کے دوران بچوں کی حالت غیر ہوجانے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کے ایک روز بعد خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیو مہم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار عمران کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کی ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار اے ایس آئی پر حملے کی تصدیق کردی۔
بنوں کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر یاسر آفریدی نے ڈان نیوز کو بتایا کہ اے ایس آئی عمران پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کی سیکیورٹی کی ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ ڈومال تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان، جو موٹر سائیکل پر سوار تھے، کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ واقعے کی تحقیقات کررہا ہے۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے اہلکار کی شہادت کی رپورٹ طلب کر لی۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ شہید اہلکار کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ساتھ ہی اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق اےایس آئی عمران پولیو ویکسین مہم پر ڈیوٹی کیلیے ڈومیل ہسپتال جارہا تھا، شہید اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ،شہید اہلکار عمران کی تدفین آبائی گاؤں بوید میں کردی گئی ہے۔
گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے سکول میں مبینہ طور پر پولیو ویکسینیشن کے بعد 75 بچوں کی حالت اچانک بگڑ گئی تھی، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ مشتعل افراد نے صحت مرکز میں توڑ پھوڑ کرکے اسے نذر آتش کردیا تھا۔
بعد ازاں پشاور کی مقامی عدالت نے انسداد پولیو مہم کے خلاف مبینہ طور پر پروپیگینڈا کرنے اور بچوں کی طبیعت خرابی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
پولیو رضاکاروں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے
خیال رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز کے ردعمل کے طور پر طالبان اور دیگر عسکریت پسند متعدد بار پولیو ویکسینیشن سینٹرز سمیت ہیلتھ ورکرز کو نشانہ بنا چکے ہیں، جن کا ماننا ہے کہ پولیو کے قطرے پاکستانی بچوں کو بانجھ بنانے یا خفیہ معلومات اکھٹا کرنے کے لیے مغربی ممالک کا بہانہ ہیں۔
خصوصاً قبائلی علاقوں میں اس پریشان کن رجحان میں مزید اضافہ اُس وقت ہوا جب اس بات کا انکشاف ہوا کہ ابیٹ آباد کے قرب و جوار میں ایک پاکستانی فزیشن ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جانب سے چلائی جانے والی ایک جعلی ہیپٹائٹس ویکسین مہم نے ہی امریکا کو مئی 2011 میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو تلاش کرکے ہلاک کرنے میں مدد دی۔
مغرب میں پولیو کا خاتمہ ہوئے طویل عرصہ گزر چکا ہے لیکن پاکستان میں طالبان کی جانب سے حفاظتی ویکسین پر پابندی، طبّی عملے کو حملوں کا نشانہ بنانے اور اس ویکسین کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے سے پولیو کا مرض ملک میں اب تک موجود ہے۔
پولیو انتہائی موذی وائرس ہے، جو عام طور پر حفظان صحت کی غیرتسلی بخش صورتحال کے باعث منتقل ہوجاتا ہے، اس وائرس کا کوئی علاج نہیں، جس سے زیادہ تر 5 سال سے کم عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں اور اسے صرف ویکسین کے ذریعے ہی روکا جاسکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C