بنگلہ دیش: بچوں سے زیادتی کے ملزمان کے خلاف ہرکولیس سرگرم، 3 افراد کو قتل کردیا
👁️ 173 بار دیکھا گیا
بنگلہ دیش: بچوں سے زیادتی کے ملزمان کے خلاف ہرکولیس سرگرم، 3 افراد کو قتل کردیا
ڈھاکا (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں ہرکولیس نامی ایک ایسا سیریل کِلر سرگرم ہو گیا ہے جو صرف ان لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے جنھوں نے بچوں کے ساتھ زیادتی کی ہو۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکا میں ایک سیریل کلر سرگرم ہو گیا ہے، جس نے مختلف اضلاع میں اب تک بچوں سے زیادتی کے تین ملزمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
قاتل ہرکولیس بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو قتل کر کے ان کے گلے سے اپنے نام کی پرچی باندھ دیتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں مقتول ملزمان کے پاس ایک ہی قسم کا اعترافی بیان ملا ہے۔
مقتول افراد کی لاشوں کے پاس ملنے والی پرچیوں پر ہرکولیس نامی ملزم کے دستخط پائے گئے ہیں۔
بنگلہ دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران انھیں اب تک تین ایسی لاشیں ملی ہیں جن کے گلوں میں پرچیاں باندھی گئی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع پیروجپور میں سات جنوری کو مدرسے کی ایک بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی، جس کے والد نے دو مشتبہ افراد کے خلاف کیس رجسٹرڈ کیا تھا، سیریل کلر نے ان دونوں کو جان سے مار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ قاتل کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن تا حال اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، قاتل بہت احتیاط کے ساتھ وارداتیں کر رہا ہے۔
عوامی سطح پر ہرکولیس کے سلسلے میں دو قسم کی رائے پائی جانے لگی ہے، ایک قسم کے لوگ اس کے اقدام کو سراہ رہے ہیں تاہم دوسری قسم کے لوگوں کا واضح طور پر کہنا ہے کہ ماورائے عدالت قتل کی اجازت بالکل نہیں دی جا سکتی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C