بنگلہ دیش: مسجد میں قرآن کی مبینہ توہین پر ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا
👁️ 179 بار دیکھا گیا
بنگلہ دیش: مسجد میں قرآن کی مبینہ توہین پر ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا
ڈھاکا (ڈیلی اردو) بنگلہ دیش میں ایک مسجد میں ایک شخص کو مبینہ طور پر قرآن کی توہین کرنے پر زندہ جلا دیا گیا۔ یہ واقعہ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا سے تین سو کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ضلع لال منیر ہٹ میں پیش آیا۔
Man beaten to death and his body torched in northern Bangladesh after villagers accuse him of desecrating holy books kept in a mosque. https://t.co/9a7O4LiBKq
— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) October 30, 2020
پولیس ذرائع کے مطابق لال منیر ہٹ کے ایک گاؤں بری ماری میں دو افراد ایک مسجد میں داخل ہوئے اور یہ مسلم عسکریت پسندوں کی جانب سے مسجد میں مشتبہ طور پر چھپائے گئے ہتھیاروں کی تلاش میں تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ان افراد نے امام مسجد سے بات چیت کے بعد مسجد میں تلاشی کی کوشش کی، جس دوران اس الماری کی تلاشی کی کوشش بھی کی، جس میں قرآن اور احادیث رکھی گئی تھیں۔
https://twitter.com/ExmuslimsOrg/status/1322222802431287297?s=19
مقامی پولیس افسر عابدہ سلطانہ کے مطابق اس تلاشی کو مقامی امام نے قرآن کی توہین گردانا۔ بتایا گیا ہے کہ ان دو افراد کو ابتدا میں مقامی افراد نے پکڑ کر ایک کمرے میں بند کر دیا تھا تاہم رات کو اس جگہ پر کئی سو افراد جمع ہو گئے اور ان میں سے ایک شخص کو بری طرح پیٹتے ہوئے ایک قریبی مقام پر لے گئے اور پھر زندہ جلا دیا۔
مقامی حکومتی عہدیدار ابو نواز نشاط کے مطابق، پولیس کو جائے واقعہ سے خاکستر لاش ملی ہے۔ اس موقع پر مقامی افراد ‘اللہ اکبر‘ کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ واضح رہے کہ اس واقعے کی فوٹیج کچھ ہی دیر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص قریبی علاقے رنگ پور میں ایک کالج میں لائبریرین کی نوکری ختم ہو جانے کے بعد شدید نفسیاتی مسائل سے دوچار تھا۔
https://twitter.com/manchaofHindu/status/1321870870239830016?s=19
پولیس کو اس مسجد سے کوئی ہتھیار نہیں ملا جب کے دوسرے شخص کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ بنگلہ دیش میں فقط افواہوں، توہم پرستی اور غلط خبروں کی بنیاد پر گزشتہ برس پچاس سے زائد افراد کو سڑکوں پر قتل کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C