بنگلہ دیش میں رہائشی عمارت میں کیمیکل گودام میں آتشزدگی سے 115 افراد جاں بحق
👁️ 210 بار دیکھا گیا
بنگلہ دیش میں رہائشی عمارت میں کیمیکل گودام میں آتشزدگی سے 115 افراد جاں بحق
ڈھاکا: بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی سے 115 افراد زندہ جل گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا کے تاریخی قدیم علاقے چوک بازار میں ایک رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر واقع کیمیکل کے گودام میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ کیمیکل جلنے سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پھر بڑھتے بڑھتے پڑوسی عمارتوں تک پہنچ گئی۔
Breaking News: At least 110 people were killed in a fire in a historic part of Bangladesh’s capital, the site of multiple devastating blazes in recent years https://t.co/PGuVNMnkFO
— The New York Times (@nytimes) February 21, 2019
آگ اتنی شدید اور خوفناک تھی کہ اس کی زد میں آنے والے بہت کم لوگوں کو جان بچانے کا موقع مل سکا اور وہ جل کر کوئلہ ہوگئے۔ اس واقعے میں اب تک 115 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
آگ بجھانے والے کارکنوں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ بنگلہ دیش فائر سروس کے سربراہ علی احمد کے مطابق آگ ممکنہ طور پر گیس سلنڈر سے لگی۔
JUST IN: At least 45 people have died from a fire in the old part of Bangladesh capital Dhaka, officials report pic.twitter.com/RmslPpQj2b
— Bloomberg Originals (@bbgoriginals) February 21, 2019
ڈھاکا کا یہ علاقہ چوک بازار صدیوں پرانا جس کی گلیاں بہت تنگ ہیں اور آمنے سامنے عمارتوں کے درمیان فاصلہ ایک فٹ سے بھی کم ہے۔ اس کے باوجود یہ علاقہ کیمیکل کے کاروبار کا مرکز ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C