بھارت: انتخابی فہرست سے 2 کروڑ خواتین کے نام غائب
👁️ 197 بار دیکھا گیا
بھارت: انتخابی فہرست سے 2 کروڑ خواتین کے نام غائب
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں آئندہ ماہ 11 اپریل سے عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جس کے لیے تیاریوں زوروں سے جاری ہیں۔تقریبا 6 ہفتوں تک رہنے والے لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کے انتخابات 7 مراحل میں 19 مئی تک جاری رہیں۔جہاں بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں، وہیں ان ہی انتخابات کے دوران کچھ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات بھی ہوں گے۔
رواں برس بھارت میں تقریبا 90 کروڑ افراد اپنا حق رائی دہی استعمال کریں گے۔اس سال 13 کروڑ نئے ووٹرز بھی پہلی بار اپنا حق رائی دہی استعمال کرتے دکھائی دیں گے۔آنے والے انتخابات میں جہاں پہلی بار 13 کروڑ افراد ووٹ کاسٹ کریں گے، وہیں پہلی بار 4 کروڑ خواتین بھی اپنا حق رائی دہی استعمال کرتی دکھائی دیں گی۔
تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں سال بھارتی تاریخ میں پہلی بار 2 کروڑ 10 لاکھ خواتین کے نام ووٹرز فہرست سے غائب ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں ایک کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے عام انتخابات میں اگرچہ 43 کروڑ سے زائد خواتین اپنا حق رائی دہی استعمال کریں گی۔تاہم ووٹرز فہرست سے 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد خواتین کے نام غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2011 میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق بھارت بھر میں خواتین کی آبادی 45 کروڑ 10 لاکھ ہے جب کہ رجسٹرڈ ووٹرز خواتین کی تعداد 43 کروڑ سے زائد ہے تاہم اب ان رجسٹرڈ خواتین میں سے 2 کروڑ خواتین کے نام ووٹرز فہرستوں سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جن خواتین کے نام ووٹرز فہرست سے غائب ہیں ان کی عمریں 18 برس سے 35 برس کے درمیان ہیں اور ان میں سے زیادہ تر غیر شادی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خواتین کے نام اس لیے فہرستوں سے غائب ہیں کیوں کہ ان کے کنوارپن کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے سمیت دیگر حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کنواری لڑکیوں سمیت خواتین کو ووٹ دینے کے حق سمیت سیاست میں دلچسپی لینے جیسے معاملات سے خاندان کی جانب سے روکا جاتا ہے اور ان پر اس حوالے سے سخت پابندیاں بھی نافذ کی جاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2 کروڑ سے زائد خواتین کے نام ووٹرز لسٹ سے غائب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہر حلقے سے 38 ہزار خواتین ووٹرز غائب ہیں۔سب سے زیادہ ریاست اتر پردیش کی خواتین کے نام ووٹرز فہرست سے غائب ہیں جو آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست بھی ہے۔
اس سے قبل ہونے والے انتخابات میں بھی خواتین ووٹرز کے نام فہرست سے غائب رہے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں خواتین ووٹرز کے نام غائب ہیں۔ووٹرز فہرست سے غائب خواتین کی تعداد بھارت کے پڑوسی ملک سری لنکا کی مجموعی آبادی کے برابر ہے جب کہ یہ تعداد دنیا کے چند دیگر ممالک کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں عام انتخابات 11 اپریل، 18 اپریل، 23 اپریل، 29 اپریل، 6 مئی، 12 مئی اور 19 مئی کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو کی جائے گی اور جون میں نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔مجموعی طور پر عوام 543 ارکان کو منتخب کرے گا، کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے 270 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C