بھارت: مسلمانوں کے حق میں بولنے پر 49 شوبز شخصیات کیخلاف مقدمہ
👁️ 149 بار دیکھا گیا
بھارت: مسلمانوں کے حق میں بولنے پر 49 شوبز شخصیات کیخلاف مقدمہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں انتالیس معروف شخصیات کیخلاف ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور علیحدگی پسند سوچ کی حمایت کرنے پر مقدمہ قائم کر دیا گیا، ان شخصیات نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہجومی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر خط لکھا اور اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ریاست بہار میں مظفر پور میں انتالیس معروف شخصیات کیخلاف یہ کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے، ان شخصیات میں رام چندرا گوہا، اپرنا سین، منی رتنم، ادور گوپل کرشنا شامل ہیں۔
گوپال کرشنا نے حکومتی اقدام کو ناقابل یقین قرار دیا ہے۔ اسلامک انسائیکلوپیڈیا کی اشاعت کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران سائیڈلائن پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گوپال کرشنا نے کہا کہ یہ خط ذمے دار بھارتی شہریوں کی جانب سے حکومت کو لکھا گیا تھا اور یہ تمام قوم کو ایک جمہوریت کے طور پر گردانتے ہیں جس میں سب کو اپنی رائے کا اظہار کا حق حاصل ہے۔
گوپال کا مزید کہنا تھا کہ صرف اس بناء پر ان کو غدار قرار دیا جانا نہیں چاہیئے کہ حکومت سے اتفاق نہیں کرتے۔ گوپال کرشنا کا کہنا تھا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے جس میں ہر شہری کو اقتدار پر دسترس رکھنے والے حکام تک اپنے تحفظات پہنچانے کا حق حاصل ہے۔
گوپال کرشنا کا کہنا تھا کہ خط میں موب لنچنگ کا معاملہ اٹھایا گیا تھا اور سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا یہ ہجوم ان لوگوں پر جو کہ طاقت ور ہیں ان پر زور آزما کر جے شری رام بولنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔ انہوں نے رام کا نام پر قتل کرنا بہت ہی پریشان کن قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خط میں اٹھائے گئے ایشو پر کوئی بھی ذمے دار حکومت قدم اٹھائے گی کیونکہ درجنوں افراد ماب لنچنگ میں قتل ہورہے ہیں اور ان واقعات میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ ملزمان کو پتہ ہوتا ہے کہ ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ اس سوال پر کہ انکے خط سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے گوپال نے پوچھا کیا ماب لنچنگ سے ملک کی ساکھ متاثر نہیں ہورہی اور وہ حکومت پر دباو بڑھا رہے ہیں کہ اس طرز کے واقعات روکے جائیں ۔ تاہم اپنے خلاف مقدمے کیخلاف مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق انہوں نے بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ اس حوالے سے دیگر دستخط کندگان سے مشاورت کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3178 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C