بھارت: نئی دہلی فسادات میں مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا، تحقیقاتی کمیشن
👁️ 174 بار دیکھا گیا
بھارت: نئی دہلی فسادات میں مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا، تحقیقاتی کمیشن
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارتی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیشن کے ایک تازہ رپورٹ میں یہ انکشاف کيا گيا ہے کہ بھارتی دارالحکومت میں ہونے والے فسادات میں مسلمانوں کے مکانات، دکانوں اور مذہبی مقامات کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا جبکہ انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی بنے رہے۔
اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھارتی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ ایک تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں نئی دہلی میں ہونے والوں ہنگاموں میں پولیس مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔
نئی دہلی حکومت کی جانب سے منظور کردہ شہریت ترمیمی قانون (CAA) خطے کے ممالک سے تعلق رکھنے والے چھ مذہبی گروپوں کو شہریت فراہم کرنے کے بارے ميں ہے۔ ان مذہبی گروپوں میں مسلمان شامل نہیں ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ قانون ‘مسلمانوں‘ کے حوالے سے امتیازی ہے اور ملک کی سیکولر ساکھ کو منفی طور پر متاثر کرتا ہے۔ اس قانون کی مخالفت میں پچھلے سال اور اس سال بھارت میں وسیع تر مظاہرے ہوئے۔ نئی دہلی میں کئی دہائیوں کے بد ترین مذہبی فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے تھے، جن کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل تھی۔
‘دہلی مائنارٹیز کمیشن‘ (DMC) کے مطابق فروری میں ہونے والے ان فسادات میں مسلمانوں کے مکانات، دکانوں اور دیگر اثاثہ جات کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا۔ گیارہ مساجد، پانچ مدرسوں اور ایک اور عبادت گاہ اور ایک قبرستان کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس بارے ميں ڈی ایم سی کی رپورٹ اسی ہفتے جاری کی گئی۔ رپورٹ میں لکھا ہے، ”انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے بظاہر احتجاج کو ختم کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر تشدد کا منصوبہ بنایا گیا۔‘‘ کمیشن نے واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ پولیس نے کئی واقعات میں مسلمانوں پر فرد جرم عائد کی حالاں کہ وہ سب سے زيادہ متاثرہ تھے۔
نئی دہلی پولیس کے ترجمان انيل متل نے کميشن کی رپورٹ میں شامل ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ پولیس نے منصفانہ انداز سے کام کیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ناقدین کا ماننا ہے کہ ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی ‘ہندو پہلے‘ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور شہریت ترمیمی قانون ملک کے 170 ملین مسلمانوں کو مزید کنارے لگانے کی ہی ایک کوشش ہے۔ بی جے پی ان الزمات کو مسترد کرتی ہے۔
‘دہلی مائنارٹیز کمیشن‘ (DMC) نے اپنی رپورٹ میں 23 فروری کے فسادات میں بی جے پی کے چند سینئر ارکان پر بھی تشدد بھڑکانے کے الزامات لگائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15510 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C