بھارت نے افغانستان سے سفارتی عملہ نکال لیا
👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارت نے افغانستان سے سفارتی عملہ نکال لیا
کابل (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے ایف پی) بھارت نے قندھار سے سفارتی اور سکیورٹی عملہ نکال لیا ہے۔ جنوبی افغانستان میں طالبان کے اس سابقہ گڑھ میں جنگجوؤں اور مقامی سکیورٹی فورسز کے مابین کئی دنوں سے جاری شدید لڑائی کے تناظر میں نئی دہلی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نئی دہلی حکومت نے قندھار کے قونصل خانے سے اپنے سفارتی اور سکیورٹی عملے کو عارضی طور پر وہاں سے نکالا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں جاری پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے بھارتی عملے کے تقریباﹰ پچاس اہلکار وہاں سے نکال لیے گئے ہیں۔
افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے عمل کے دوران اس شورش زدہ ملک میں جنگجوؤں کی کارروائیوں میں تیزی نوٹ کی جا رہی ہے جبکہ رواں ہفتے ہی افغان طالبان نے دعویٰ کیا کہ ان کے جنگجوؤں نے ملک کے پچاسی فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے صوبہ قندھار کے دارالحکومت قندھار میں سکیورٹی فورسز پر حملے کیے، جس نے نتیجے میں فریقین میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ قندھار وہی مقام ہے، جہاں سے طالبان نے اپنی تحریک شروع کی تھی۔
قونصل خانہ بند نہیں کیا، بھارت
بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ قندھار میں قونصل خانہ بند نہیں کیا گیا ہے تاہم شہر میں جاری شدید جھڑپوں کی وجہ سے صرف بھارتی عملے کو عارضی طور پر وہاں سے نکال لیا گیا ہے، ”یہ خالصتاﹰ اس وقت تک ایک عارضی اقدام ہے، جب تک صورتحال بہتر نہیں ہوتی۔ قونصل خانہ مقامی اسٹاف کی مدد سے اپنی روزمرہ کی سرکاری کارروائیاں جاری رکھے گا۔‘‘
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے قندھار کے قونصل خانے میں تعینات چھ سفارتکاروں کے ساتھ پچاس بھارتی اہلکاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا انہیں واپس بھارت بلایا گیا ہے یا کابل میں منتقل کیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے روس اور ترکی نے بھی مزار شریف سے اپنے سفارتی عملے کو عارضی طور پر وہاں سے نکال لیا تھا۔ ماسکو نے کہا ہے کہ اس نے شمالی افغان شہر مزار شریف میں اپنی سفارتی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔
چین نے بھی دو جون کو افغانستان سے اپنے دو سو دس شہریوں کو واپس ملک بلا لیا تھا۔ طالبان اور دیگر جنگجو گروہوں کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے افغانستان میں غیر ملکی افراد اپنے اپنے ملکوں کی طرف واپس جا رہے ہیں۔
طالبان کے جنگجوؤں نے کئی سرحدی گزرگاہوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ کئی صوبائی دارالحکومتوں پر بھی چڑھائی کی کوشش کی ہے۔
افغانستان سے امریکی افواج کا 90 فیصد انخلا مکمل ہو چکا ہے جبکہ 31 اگست تک باقی ماندہ فوجی بھی واپس لوٹ جائیں گے۔ ادھر آسٹریلوی وزیر دفاع پیٹر ڈوٹن نے تصدیق کر دی ہے کہ ان ملکی فوج کا افغانستان میں 20 سالہ فوجی مشن ختم ہو گیا ہے۔
ڈوٹن نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران افغانستان میں متعین تمام تر آسٹریلوی افواج کا انخلا مکمل ہو گیا تھا۔ کینبرا حکومت نے اپریل میں امریکی منصوبے کے مطابق اعلان کیا تھا کہ رواں برس ستمبر تک افغان فوجی مشن ختم کر دیا جائے گا۔ ڈوٹن کے مطابق البتہ آسٹریلیا امریکا کے ساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن کی خاطر کوششیں کرتا رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C