بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
👁️ 314 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی حکومت نے نائب چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کرنے کی منظوری دی ہے اور اس کا اطلاق 30 جون سے ہو گا۔ بھارتی وزارت دفاع کے مطابق موجودہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اوپیندر دیویدی اسی روز ریٹائر ہو جائیں گے۔
وزارت دفاع کی جانب سے نئے چیف آف آرمی سٹاف کے کیریئر کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کھڑک واسلہ میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہیں۔ انھوں نے دسمبر 1986 میں آرمَرڈ کور میں کمیشن حاصل کیا تھا۔
بیان کے مطابق ’تقریباً چار دہائیوں پر محیط ایک نمایاں عسکری کیریئر کے دوران انھوں نے آپریشنل، تزویراتی، صلاحیت سازی اور ادارہ جاتی شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل کیا اور بھارتی فوج کی جنگی صلاحیت اور طویل مدتی تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا۔‘
ان کی کمان ذمہ داریوں میں ریگستانی سیکٹر میں ایک آرمَرڈ رجمنٹ، مغربی محاذ پر ایک آرمَرڈ بریگیڈ اور جموں و کشمیر میں انسدادِ بغاوت فورس کی قیادت شامل ہیں۔
بھارتی وزارت دفاع کے مطابق ’بطور لیفٹیننٹ جنرل انھوں نے سدرشن چکرا کور کی کمان کی جو انڈین فوج کی اہم سٹرائیک فارمیشنز میں سے ہے۔ اس کے بعد وہ دہلی میں جنرل آفیسر کمانڈنگ رہے جہاں انھوں نے قومی اور بین الاقوامی فوجی سرگرمیوں اور رسمی ذمہ داریوں کی نگرانی کی۔‘
’آرمی کمانڈر کے عہدے پر ترقی کے بعد انھوں نے ساؤتھ ویسٹرن کمان اور سدرن کمان سنبھالی اور اس طرح دو آپریشنل آرمی کمانڈز کی قیادت کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔‘
وزارت دفاع کے مطابق ’انھوں نے تقریباً ڈھائی برس تک اہم محاذوں پر تزویراتی نگرانی فراہم کی۔ انھوں نے متعدد اہم سٹاف اور تزویراتی عہدوں پر بھی خدمات انجام دیں جس دوران انھوں نے آپریشنل منصوبہ بندی، فورس مینجمنٹ اور صلاحیت سازی پر نمایاں اثر ڈالا۔‘
وہ ہائر کمانڈ کورس اور نیشنل ڈیفنس کالج کے گریجویٹ ہیں اور انھوں نے پیرس میں منعقد ہونے والا کمانڈ اینڈ سٹاف کورس بھی کیا جو ان کے ’وسیع تزویراتی وژن اور جدید عسکری امور کی سمجھ کی عکاسی کرتا ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3443 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C