بھارتی حکومت کا دلہنوں کو سونا دینے کا اعلان
👁️ 269 بار دیکھا گیا
بھارتی حکومت کا دلہنوں کو سونا دینے کا اعلان
دہلی (ویب دیسک) بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کی حکومت نے عام انتخابات سے قبل غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی ‘دلہنوں’ کو ایک تولہ سونا دینے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔
ریاست کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے آسام کے لیے یہ اعلان بھارت میں عام انتخابات سے چند ماہ قبل کیا گیا۔
خیال رہے کہ آسام کے عوام ’کم تنخواہوں اور ملازمتوں کی کمی‘ کی وجہ سے بی جے پی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسام کے وزیر خزانہ ہیمانتا بسوا سرما نے گزشتہ روز 20-2019 کے بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی دلہنوں کو ایک تولہ سونا اور فی کلو چاول ایک روپے میں دینے کا اعلان کیا۔
آسام کے وزیر خزانہ نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 80 ہزار دلہنوں کو ایک تولہ سونا دیا جائے گا، جو کہ 11.66 گرام سونے کے برابر ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم ریاست میں ان تمام برادریوں کو 38 ہزار روپے مالیت کا فی تولہ سونا فراہم کریں گے، جہاں شادی کے موقع پر دلہن کو سونا دینے کی روایت موجود ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں اسے اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ ایسے والد کا ساتھ دوں جو اپنی بیٹی کو شادی کے موقع پر سونے کا ایک سیٹ دینے کی استطاعت نہیں رکھتے‘۔
خیال رہے کہ اس پروگرام کی کچھ شرائط بھی ہیں جن کے تحت سالانہ 5 لاکھ روپے سے کم آمدن والے خاندان اس پروگرام کے تحت سونا حاصل کرسکے گے۔
اس کے ساتھ ہی فی خاندان 2 خواتین اس منصوبے کے تحت ایک تولہ سونا حاصل کرسکتی ہیں۔
اس کے علاوہ آسام میں بارہویں جماعت تک طلبہ کو مفت کتابیں فراہم کرنے، بیواؤں کے لیے ماہانہ پنشن اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی طالبات کے لیے وظیفے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C