بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
👁️ 165 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
جموں(ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں دہشتگردی سے متعلق ایک مقدمے میں لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید کے خلاف دو ماہ کے دوران دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا گیا۔
بھارتی قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے جموں کی خصوصی عدالت کو بتایا کہ حافظ سعید پاکستان کے شہر سرگودھا کے رہائشی ہیں اور مذکورہ مقدمے میں مطلوب ہیں۔ تحقیقاتی ادارے کے مطابق وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے پاکستان میں موجود ہیں اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم دہشتگردوں کو مبینہ طور پر مالی معاونت، اسلحہ اور ہدایات فراہم کرتے رہے ہیں۔
یہ مقدمہ سری نگر کے نواحی علاقے پانڈچ سے محمد نقیب بھٹ نامی شخص کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا۔ این آئی اے کے مطابق گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے چینی ساختہ دستی بم اور 15 زندہ کارتوس برآمد ہوئے تھے۔
تحقیقات آگے بڑھنے پر بھارتی حکام نے لشکر طیبہ اور دی ریزسٹنس فرنٹ سے وابستہ متعدد افراد کے علاوہ دو پاکستانی شہریوں کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ این آئی اے کے مطابق تفتیش کے دوران گرفتار افراد کے مبینہ روابط حافظ سعید سے سامنے آئے، جس کے بعد ان کے خلاف عدالتی کارروائی کا دائرہ بڑھایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 8 ستمبر کو این آئی اے ایکٹ کے تحت خصوصی جج پریم ساگر نے کیس کی سماعت کی اور حافظ سعید کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔ یہ دو ماہ کے عرصے میں ان کے خلاف جاری ہونے والا دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ ہے۔
اس سے قبل 8 جولائی کو پہلگام حملے سے متعلق مقدمے میں بھی حافظ سعید کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ بھارتی حکام کے مطابق اس حملے میں 25 سیاح اور ایک مقامی شہری ہلاک ہوئے تھے۔
این آئی اے کی جانب سے پیش کیے گئے مؤقف کی بنیاد پر عدالت نے تازہ وارنٹ جاری کیا ہے، جبکہ حافظ سعید پر عائد الزامات بھارتی تحقیقاتی ادارے کے دعووں پر مبنی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C