19/December/2024

بھارتی کشمیر میں پانچ عسکریت پسند ہلاک، دو فوجی زخمی

👁️ 43 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارتی کشمیر میں پانچ عسکریت پسند ہلاک، دو فوجی زخمی

بھارتی کشمیر میں پانچ عسکریت پسند ہلاک، دو فوجی زخمی

سرینگر (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/نیوز ایجنسیاں) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز جنوبی ضلع کولگام میں تصادم کے دوران پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوئے، جبکہ اس آپریشن میں دو فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

فوجی حکام کے ایک بیان کے مطابق یہ آپریشن اس وقت شروع ہوا جب سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر، کدر کے علاقے میں، تلاشی مہم شروع کی۔

حکام کا دعوی ہے کہ تلاشی مہم کے دوران عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے سبب انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔

بھارتی فوج نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، “مخصوص انٹیلیجنس ان پٹ کی بنیاد پر، بھارتی فوج اور ریاستی پولیس نے کولگام کے کدر میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔۔۔۔۔ دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا۔”

اس ماہ کے اوائل میں بھارتی فوج نے سری نگر کے داچی گام علاقے میں بھی جنید احمد بٹ نامی ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا، جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ وہ سونمرگ کے گگن گیر کے علاقے میں ہونے والے حملے میں ملوث تھے، جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حکام کا دعوی ہے کہ تلاشی مہم کے دوران عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے سبب انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔

بھارتی فوج نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، “مخصوص انٹیلیجنس ان پٹ کی بنیاد پر، بھارتی فوج اور ریاستی پولیس نے کولگام کے کدر میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔۔۔۔۔ دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا۔”

گزشتہ ماہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور سری نگر کے خانیار میں بھی بھارتی فوج نے تین عسکریت پسندوں کو تصادم میں مارنے کا دعوی کیا تھا۔

رواں برس جموں و کشمیر میں پرتشدد واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر جموں خطے میں، جس کے بیشتر اضلاع متاثر ہوئے، جہاں مختلف واقعات میں اب تک 44 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے 18 بھارتی فوجی، 14 عام شہری اور 13 عسکریت پسند ہیں۔

گزشتہ ماہ بھارتی حکومت نے حالیہ پر تشدد حملوں کے تناظر میں، ملک کے انسداد دہشت گردی یونٹ، نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے ایک خصوصی ٹاسک فورس کو جموں میں تعینات کرنے کا حکم دیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C