بہاولپور میں جیش محمد کے سربراہ حافظ مسعود اظہر کے گھر پر بھارتی حملہ، 14 افراد ہلاک
👁️ 193 بار دیکھا گیا
بہاولپور میں جیش محمد کے سربراہ حافظ مسعود اظہر کے گھر پر بھارتی حملہ، 14 افراد ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں کالعدم شدت پسند تنظیم جیش محمد کے سربراہ حافظ مسعود اظہر کے گھر کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سخت سیکیورٹی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ سرکاری سطح پر تاحال کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
مسعود اظہر کا بیان
کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انڈیا کیجانب سے بہاولپور میں جامع مسجد سبحان اللّٰہ پر حملے کے نتیجے میں ان کے خاندان کے 10 افراد اور 4 قریبی ساتھی بھی مارے گئے ہیں۔ ان کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرنے والوں میں مولانا مسعود اظہر کی بڑی بہن اور ان کے شوہر، مسعود اظہر کے بھانجے اور ان کی اہلیہ، ایک اور بھانجی کے علاوہ ان کے خاندان کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منگل کی شب ہونے والے حملے میں مسعود اظہر کے ایک قریبی ساتھی اور ان کی والدہ جبکہ دو دیگر قریبی ساتھی بھی مارے گئے ہیں۔ اس بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’اس ظلم نے سارے ضابطے توڑ دیے، اب کوئی رحم کی امید نہ رکھے۔‘
عالمی سطح پر متنازع شخصیت
حافظ مسعود اظہر پاکستان میں کالعدم قرار دی جانے والی تنظیم جیش محمد کے بانی اور سربراہ ہیں۔ ان کا نام عالمی سطح پر اُس وقت نمایاں ہوا جب 1995 میں کشمیر میں چھ غیر ملکی سیاحوں کے اغوا کے واقعے میں ان کا نام سامنے آیا۔ اغوا کاروں نے خود کو “الفران” گروپ ظاہر کیا اور مسعود اظہر کی رہائی کا مطالبہ کیا، تاہم انڈین حکومت نے یہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا۔ بعد ازاں پانچ سیاحوں کے قتل کی اطلاعات آئیں، جبکہ ایک سیاح فرار ہو گیا۔
قندھار ہائی جیکنگ اور رہائی
24 دسمبر 1999 کو کھٹمنڈو سے دہلی جانے والی انڈین ایئرلائن کی پرواز IC-814 کو اغوا کیا گیا اور قندھار لے جایا گیا جہاں اس وقت طالبان حکومت تھی۔ ہائی جیکرز نے 155 مسافروں کی رہائی کے بدلے مولانا مسعود اظہر، عمر سعید شیخ اور مشتاق زرگر کی رہائی کا مطالبہ کیا، جو بعد از مذاکرات تسلیم کر لیا گیا۔
جیش محمد کا قیام اور مسلح کارروائیاں
رہائی کے بعد مسعود اظہر نے کراچی میں جیش محمد کے قیام کا اعلان کیا، جسے مختلف دینی مدارس اور کالعدم گروہوں کی حمایت حاصل رہی۔ جیش محمد کا نام متعدد دہشت گرد حملوں میں سامنے آیا جن میں:
اپریل 2000: سری نگر میں بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ
اکتوبر 2001: جموں و کشمیر اسمبلی پر حملہ
دسمبر 2001: انڈین پارلیمنٹ پر حملہ
جنوری 2016: پٹھان کوٹ ایئربیس حملہ
ستمبر 2016: اوڑی حملہ
فروری 2019: پلوامہ خودکش حملہ
عالمی دباؤ اور اقوام متحدہ کی پابندی
پلوامہ حملے کے بعد عالمی دباؤ بڑھا اور یکم مئی 2019 کو اقوام متحدہ نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔ امریکہ پہلے ہی جیش محمد کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم (FTO) قرار دے چکا تھا۔ بھارت نے بارہا مسعود اظہر اور ان کے بھائی عبدالرؤف اصغر کی حوالگی کا مطالبہ کیا، تاہم چین نے کئی بار اقوام متحدہ میں بھارت کی کوششوں کو ویٹو کیا۔
حکومتی پابندیاں اور نیا لبادہ
2002 میں صدر پرویز مشرف نے جیش محمد پر پابندی لگائی، تاہم تنظیم مختلف ناموں جیسے الفرقان اور الرحمت ٹرسٹ کے تحت سرگرم رہی۔ مسعود اظہر پر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے سمیت کئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔
خاندانی و فکری پس منظر
مسعود اظہر کا خاندان عملی طور پر جہاد سے وابستہ رہا ہے۔ ان کے بھائی عبدالرؤف، طلحہ السیف اور دیگر قریبی رشتہ دار بھی مختلف شدت پسند سرگرمیوں میں ملوث بتائے گئے ہیں۔ انڈین حکام کے مطابق، کشمیر میں مارے گئے کچھ شدت پسند ان کے رشتہ دار تھے، تاہم خاندان نے ان دعوؤں کی کبھی تصدیق نہیں کی۔
حالیہ حملے کی اہمیت
بہاولپور میں حافظ مسعود اظہر کے گھر کو نشانہ بنائے جانے کی کوشش کو پاکستان کی داخلی سیکیورٹی اور بین الاقوامی دباؤ کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ادھر پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈیا نے منگل کی رات پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں چھ مقامات پر حملے کیے ہیں جن میں بچوں اور خواتین سمیت 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں انڈیا کے کئی طیارے اور ڈرونز مار گرائے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2093 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C