تحریک طالبان پاکستان کے ہزاروں جنگجو پاک افغان سرحد پر موجود ہے، اقوام متحدہ
👁️ 26 بار دیکھا گیا
تحریک طالبان پاکستان کے ہزاروں جنگجو پاک افغان سرحد پر موجود ہے، اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پاکستان افغان سرحد پر موجود یہ عسکریت پسند نہ صرف اسلام آباد بلکہ بیجنگ حکومت کے بھی خلاف ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق’اختلافات کے باوجود‘ ان جنگجوؤں کے افغان طالبان سے بھی ماضی جیسے روابط برقرار ہیں۔
اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ”اختلافات کے باوجود‘‘ تحریک طالبان پاکستان اور افغان طالبان کے مابین پہلے جیسے ہی تعلقات قائم ہیں۔ اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں پاک افغان سرحد کے قریب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ہزاروں تربیت یافتہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ‘’بڑھتے ہوئے عدم اعتماد کے باوجود‘‘ طالبان کے ساتھ اس کے قریبی تعلقات حسب سابق برقرار ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے تیار کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سرحد کے قریب کالعدم عسکریت پسند گروپ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تقریباً چھ ہزار تربیت یافتہ جنگجو موجود ہیں۔
اقوام متحدہ کی ‘’تجزیاتی معاونت اور پابندیوں‘‘ کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے سربراہ ٹی ایس تریمورتی نے پیش کردہ اس رپورٹ میں افغانستان کی سرحد کے قریب بیجنگ مخالف سینکڑوں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی بھی تصدیق کی ہے۔
ٹی ٹی پی اور طالبان میں تعلقات برقرار
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالانکہ ٹی ٹی پی پر عائد پابندیوں کی وجہ سے طالبان اور اس گروپ کے مابین جھڑپیں ہو چکی ہیں اور دونوں کے درمیان عدم اعتماد میں اضافہ بھی ہوا ہے تاہم ان سب کے باوجود دونوں میں تعلقات پہلے جیسے ہی قائم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ”دسمبر 2019 اور اگست 2020 کے عرصے میں افغانستان میں ٹی ٹی پی اور بعض گروپوں کے درمیان دوبارہ اتحاد ہوا۔ اس میں شہر یار محسود گروپ، جماعت الاحرار، امجد فاروقی گروپ اور عثمان سیف اللہ گروپ (جو پہلے لشکر جھنگوی کے نام سے مشہور تھا) شامل تھے جبکہ القاعدہ نے مبینہ طورپر ان گروپوں کے مابین ثالثی کا کردار ادا کیا۔”
رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی پاکستان کی سرحد کے قریب صوبہ ننگر ہار میں موجود ہے۔ اقو ام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الگ الگ گروپوں کی ٹی ٹی پی میں شمولیت سے ان کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ نور ولی محسود اس گروپ کی قیادت کر رہے ہیں اور ایک محتاط اندازے کے مطابق مسلح جنگجوؤں کی تعداد اس وقت ڈھائی سے چھ ہزار کے درمیان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس گروپ کے مقاصد نہ صرف پاکستان مخالف ہیں بلکہ یہ افغانستان کے اندر افغان فورسز کے خلاف افغان طالبان کی مدد بھی کرتے ہیں۔
طالبان اور القاعدہ میں تعلقات برقرار
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان اور القاعدہ میں قریبی تعلقات اب بھی برقرار ہیں اور ان میں اختلافات کی کوئی علامت دکھائی نہیں دی۔ رپورٹ کے مطابق، ”دونو ں کے درمیان تعلقات کم ہونے کے بجائے مزید گہرے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ باہمی شادیاں، مشترکہ جدوجہد اور اب دوسری نسل کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہے۔”
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ حالانکہ دوحہ معاہدے سے طالبان اور القاعدہ کے درمیان تعلقات میں دوری ہونے کے توقعات پیدا ہوئی تھیں تاہم شواہد اور واقعات سے اس کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اقو ام متحدہ کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ اس وقت افغانستان کے پندرہ صوبوں بالخصوص مشرقی، جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں موجود ہے۔
دوسری جانب طالبان نے اقوام متحدہ کے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں اس وقت کوئی بھی غیر ملکی دہشت گرد جنگجو موجود نہیں ہے۔ طالبان نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر اس حوالے سے ”جھوٹی اطلاعات فراہم کرنے” کا الزام لگایا ہے۔
اس رپورٹ میں چین کے ساتھ افغانستان کی سرحد کے قریب بیجنگ مخالف سینکڑوں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4616 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C