تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈاؤن، درجنوں رہنما اور کارکن گرفتار
👁️ 241 بار دیکھا گیا
تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈاؤن، درجنوں رہنما اور کارکن گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) تحریک لبیک کے 15 نومبر کو احتجاج کے حوالے سے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔
راولپنڈی ڈویژن میں پولیس نے تحریک لبیک کے مجموعی طور پر 96 رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی سے تحریک لبیک ناردرن پنجاب کے امیر عنایت الحق شاہ سمیت 36 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اٹک سے 26، چکوال سے 26 اور جہلم سے 8 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
گرفتار شدگان کو مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے اور مزید گرفتاریوں کے کے لیے چھاہے جاری ہیں۔ تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے لئے بھی لاہور میں پولیس نے ملتان روڈ کی حدود میں سمن آباد میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم وہ گرفت میں نہ آسکے۔ پولیس نے 7 کارکنان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک کے کارکنوں نے 15 نومبر کو ہر صورت لیاقت باغ پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔ 15 نومبر کو تحریک لبیک پاکستان نے شان رسالت ﷺ میں فرانس کی گستاخی کے خلاف پشاور سے فیض آباد تک مارچ کا اعلان کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C