ترکی میں اسرائیلی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور ہلاک، دو گرفتار
👁️ 209 بار دیکھا گیا
ترکی میں اسرائیلی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور ہلاک، دو گرفتار
استنبول (ڈیلی اردو) ترکی کے شہر استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک مسلح حملہ آور ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران مجموعی طور پر تین افراد ہلاک ہوئے، جن میں حملہ آور بھی شامل ہیں، جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
ترک وزیر داخلہ مصطفیٰ چفتچی کے مطابق حملہ آوروں نے یاپی کردی پلازہ کمپلیکس کے باہر پولیس پر فائرنگ کی، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو بے اثر کر دیا۔
وزیر انصاف آکِن گورلیک نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی استغاثہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ایک ڈپٹی چیف پراسیکیوٹر سمیت دو پراسیکیوٹرز کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا ہے۔
استنبول کے گورنر داؤد گل کے مطابق پلازہ میں قائم اسرائیلی قونصل خانہ گزشتہ ڈھائی سال سے بند ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ترکی میں کوئی اسرائیلی سفارتکار تعینات نہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک حملہ آور کے روابط ایک ایسی تنظیم سے تھے جو مذہب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3544 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C