ترکیہ میں ترکش یوتھ یونین کے انتہا پسندوںکا امریکی فوجیوں پر حملہ
👁️ 34 بار دیکھا گیا
ترکیہ میں ترکش یوتھ یونین کے انتہا پسندوںکا امریکی فوجیوں پر حملہ
انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی کے مغربی علاقے میں واقع ازمیر شہر میں حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا، جس میں قوم پرست نوجوانوں کے ایک گروپ نے دو امریکی فوجیوں پر حملہ کردیا۔ یہ حملہ اس وقت پیش آیا جب یہ فوجی مقامی سطح پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس واقعہ میں ملوث نوجوانوں کے گروپ نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف فوجیوں کے خلاف ہے ، بلکہ امریکہ کے خلاف احتجاج بھی۔ حملہ کرتے ہوئے نوجوانوں نے سپاہیوں کو گھونسے مارے اور دھمکیاں دیں۔ اس پورے واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں حملہ آوروں کی سرگرمیاں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
حملے کے بعد مقامی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ تاہم اس واقعے سے ترکی اور امریکہ کے تعلقات میں تنا ؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، کیونکہ اس حملے سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ حملہ کسی بڑی تنظیم یا نظریے سے متاثر تھا۔ یہ واقعہ کوناک ضلع میں پیش آیا اور حکام کے مطابق تمام 15 حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حملہ آور ترک یوتھ یونین (ٹی جی بی)کے رکن تھے، جو راشٹر وادی اپوزیشن وطن پارٹی کے یوتھ ونگ ہے ۔
امریکی سفارتخانے نے حملے کی تصدیق کی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے دوران پانچ دیگر امریکی فوجیوں نے مداخلت کی تاہم مقامی پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ سفارتخانے نے یہ بھی کہا کہ دونوں امریکی فوجی اب محفوظ ہیں اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ ٹرکش یوتھ یونین(ٹی جی بی)نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا، امریکی فوجی جو ہمارے فوجیوں اور ہزاروں فلسطینیوں کا خون اپنے ہاتھوں پر لے کر گھوم رہے ہیں وہ ہمارے ملک کی سرزمین کو ناپاک نہیں کر سکتے۔ جب وہ ہماری سرزمین پر قدم رکھیں گے، ہم ان کا اسی طرح استقبال کریں گے۔ اس حملے کے بعد امریکی سفارت خانہ اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ترک حکام کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C