تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، گل بہادر گروپ کا مطلوب دہشتگرد ہلاک
👁️ 146 بار دیکھا گیا
تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، گل بہادر گروپ کا مطلوب دہشتگرد ہلاک
تیراہ(ڈیلی اردو) خیبرپختنوخواہ کے شورش زدہ ضلع خیبر کے علاقے تیراہ کی اکاکھیل شڈلے میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گل بہادر گروپ سے وابستہ ایک مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی گزشتہ روز اکاکھیل شڈلے کے علاقے میں کی گئی، جس کے دوران گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد بلال عرف لالوالی ہلاک ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سپاہ قبیلے سے تعلق رکھتا تھا اور سکیورٹی اداروں کو دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں کے سلسلے میں مطلوب تھا۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے تیراہ وادی اور ملحقہ علاقوں میں دہشتگرد گروہوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دشوار گزار اور پہاڑی علاقوں کو دہشتگرد عناصر کی جانب سے نقل و حرکت اور چھپنے کے لیے استعمال کیے جانے کے باعث ان علاقوں میں کارروائیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد بلال عرف لالوالی کی دہشتگردی کی سرگرمیوں میں مزید تفصیلات اور کارروائی کے دیگر پہلو فوری طور پر سامنے نہیں آسکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C