جرمنی میں چاقو حملہ، پانچ افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک
👁️ 25 بار دیکھا گیا
جرمنی میں چاقو حملہ، پانچ افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) مغربی جرمن شہر زیگن میں جمعے کی شام ایک بس میں ہوئے چاقو حملے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور ایک 32 سالہ خاتون ہے، جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت اس بس پر چالیس افراد سوار تھے اور یہ واقعہ کولون شہر سے 75 کلومیٹر دور واقع شہر زیگن میں پیش آیا، جہاں یہ بس سٹی فیسٹیول میں شرکت کے لیے ان مسافروں کو لیے جا رہی تھی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ شام سات بج کر چالیس منٹ پر پیش آیا، جب کہ متعدد مسافروں کی جانب سے پولیس کو مطلع کرنے پر مشتبہ حملہ آور خاتون کو حراست میں لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون جرمن شہریت کی حامل ہے۔ پولیس کے مطابق اس حملے کے پس پردہ مقاصد تو واضح نہیں، تاہم اس کے دہشت گردانہ واقعہ ہونے کے اشارے نہیں ملے ہیں۔ جرمن اخبار بلڈ کے مطابق مشتبہ حملہ آور ذہنی مسائل کی شکار خاتون ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ زولنگن شہر میں ایک ہفتے قبل دہشت گردانہ حملے کے ایک ہفتے بعد پیش آیا ہے۔ زولنگن شہر میں ایک فیسٹیول کے دوران ایک حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے تین افراد کو ہلاک جب کہ دیگر آٹھ کو زخمی کر دیا تھا۔
26 سالہ مشتبہ حملہ شامی شہری ہے اور اور اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کی تھی، تاہم جرمن پولیس ابھی اس دعوے کے حقیقی ہونے کے حوالے سے تفتیش میں مصروف ہے۔
زیگن میں پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں اور رپورٹیں پھیلانے سے احتياط برتیں اور بس میں ہوئے چاقو حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار نہ دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں دہشت گردانہ عنصر کے اشارے بالکل نہیں ملے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار جائے واقعے پر موجود ہیں اور عینی شاہدین سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
واضح رہے کہ زیگن شہر رواں ہفتے اپنے 800ویں سالگرہ منا رہا ہے جب کہ اسی تناظر میں اس ویک اینڈ پر وہاں سٹی فیسٹیول منعقد ہو رہا ہے اور لوگ بسوں کے ذریعے اس شہر پہنچ رہے ہیں۔
زیگن شہر کے میئر نے کہا ہے کہ تمام تر سکیورٹی خدشات کے باوجود یہ فیسٹیول منسوخ نہیں ہو گا۔ ”سٹی فیسٹیول کی مسنوخی نہیں ہو گی کیوں کہ یہ جشن ہماری جمہوریت اور آزادی کا بھی ہے۔‘‘
زیگن شہر کی سرکاری ویب سائٹ پر لکھا گیا ہے کہ فیسٹیول میں کسی شخص کو چاقو کے ساتھ داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں نے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار اغوا کر لیے
25/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C