جرمنی نے اپنے تمام جوہری پلانٹس بند کر دیے
👁️ 144 بار دیکھا گیا
جرمنی نے اپنے تمام جوہری پلانٹس بند کر دیے
برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) یوکرین جنگ کے سبب پیدا ہونے والے توانائی بحران پر قابو پانے اور فوسل فیول سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کوشاں جرمنی نے اپنے آخری 3 جوہری ری ایکٹرز کو بھی بند کر دیا۔
فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جرمنی اپنی جوہری صلاحیت کا خاتمہ ایسے وقت میں کررہا ہے جب بہت سے مغربی ممالک جوہری توانائی میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہے ہیں۔
یورپ کی سب سے بڑی معیشت سمجھا جانے والا ملک جرمنی 2002 سے جوہری ری ایکٹرز سے توانائی کی پیداوار کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن جاپان میں فوکوشیما کے جوہری حادثے کے بعد 2011 میں سابق چانسلر انجیلا مرکل نے ان کوششوں کو تیزی سے آگے بڑھایا۔
جرمنی میں جوہری پلانٹس کو بند کرنے کا نعرہ مقبول رہا ہے اور اس کے لیے اینٹی نیوکلیئر تحریک چلائی گئی۔ جرمن شہری سرد جنگ کے تنازعے اور یوکرین میں چرنوبل حادثے سے پھیلنے والی ایٹمی تباہی کے خوف کا شکار رہے ہیں۔
جرمن وزیر ماحولیات نے رواں ہفتے جاپان میں جی سیون ممالک کے وزرا کے اجلاس سے قبل جاپان کے اس بدقسمت علاقے کا دورہ کیا جہاں ایٹمی پلانٹ سے تابکاری پھیلی تھی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’جوہری توانائی کے خطرات بالآخر قابو سے باہر ہوجاتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ توانائی کے بحران نے جرمنی میں جوہری توانائی سے دستبرداری کے عمل میں تاخیر کے مطالبات میں اضافہ کردیا ہے۔
جوہری توانائی کی مخالف تحریک ’گرین پیس‘ نے برلن کے برانڈنبرگ گیٹ پر جشن منانے کے لیے پارٹی کا اہتمام کیا، اس موقع پر تحریک کی جانب سے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’بالآخر جوہری توانائی قصہ پارینہ بن گئی، آئیں 15 اپریل کو ایک یادگار دن کے طور پر منائیں‘۔
اس کے برعکس قدامت پسند نظریات کا حامل روزنامہ ’فاز‘ کی گزشتہ روز کے ایڈیشن کی سرخی میں ’شکریہ، جوہری توانائی‘ درج تھا کیونکہ اخبار میں ان فوائد کی فہرست شائع کی گئی تھی جو اخبار کے مطابق جوہری توانائی نے جرمنی کو گزشتہ کئی برسوں تک پہنچائے۔
توانائی کے بحران کی پیچیدہ صورتحال نے جرمنی میں جوہری توانائی سے دستبرادی میں تاخیر کی اپیلوں میں اضافہ کیا ہے، جرمن چیمبرز آف کامرس کے صدر پیٹر ایڈریان نے ’روزنامہ رائنشے پوسٹ‘ کو بتایا کہ ’توانائی کی ممکنہ قلت اور بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر جرمنی کو توانائی کی فراہمی بڑھانی ہوگی اور اسے مزید محدود نہیں کرنا ہے۔
دریں اثنا باویریا کے قدامت پسند رہنما مارکس سوڈر نے ’فوکس آن لائن ویب سائٹ‘ کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جوہری پلانٹس قائم رہیں اور 3 پلانٹس کو ریزرو میں رکھا جائے۔
جوہری توانائی سے دستبرداری کے لیے کوئلے کے استعمال میں اضافے پر بیرونی مبصرین بھی جرمنی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، اکتوبر میں موسمیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے اس اقدام کو ’غلطی‘ قرار دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C