جرمنی نے سائبر حملے پر چینی سفیر کو طلب کرلیا
👁️ 149 بار دیکھا گیا
جرمنی نے سائبر حملے پر چینی سفیر کو طلب کرلیا
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) سن 1989 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب برلن میں چین کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔ جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کی جاسوسی سے ملک کو خطرات لاحق ہیں۔
جرمن وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بدھ کے روز پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ برلن میں چین کے سفیر کو وزارت خارجہ کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس کی وجہ بتائی کہ سن 2021 میں جرمن حکومت کی میپنگ ایجنسی پر ‘چین کے ریاستی کارکنوں’ نے سائبر حملہ کیا تھا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان سبیسٹیئن فشر نے کہا،”ہم جرمنی کے خلاف اس طرح کی سائبر سرگرمیوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور سائبر اسپیس میں ذمہ دارانہ اور قواعد پر مبنی رویے کی وکالت کرتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا،”چینی جاسوسی اور چینی سائبر حملوں سے لاحق خطرات” کو کم نہیں سمجھا جانا چاہئے۔
مذکورہ سائبر حملے کا ہدف فرینکفرٹ میں کارٹوگرافی کی وفاقی ایجنسی(بی کے جی) تھا، جو دیگر امور کے علاوہ سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کا تفصیلی تجزیہ کرتی ہے۔
دنیا بھر کی حکومتوں کا چین پر سائبر حملوں کا الزام
حالیہ برسوں میں کئی حکومتوں نے چین پر سرکاری اور نجی کمپنیوں کے ڈیٹا پر سائبر حملے کرنے کا الزام لگایا ہے، جس میں امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیدرلینڈز اور بھارت شامل ہیں۔
سن 2017 میں امریکی نیوز میگزین فارن پالیسی نے ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ چین کے پاس دسیوں ہزار افراد پر مشتمل “ہیکر آرمی” ہے۔
سن 1989 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب برلن میں چینی سفیر کو طلب کیا گیا ہے۔ 1989 میں بیجنگ کے تیانمن اسکوائر میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کو کچلنے کے لیے چینی حکومت کی پرتشدد کارروائی پر ردعمل ظاہر کرنے کے لیے چینی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C