جرمنی کا طالبان سے براہِ راست معاہدہ، 20 افغان مجرم کابل بھیج دیے گئے
👁️ 192 بار دیکھا گیا
جرمنی کا طالبان سے براہِ راست معاہدہ، 20 افغان مجرم کابل بھیج دیے گئے
برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) جرمنی نے 2021 میں کابل میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد پہلی بار ایک براہ راست معاہدے کے تحت جمعرات 26 فروری کو 20 افغان باشندوں کو ملک بدر کر کے واپس ان کے وطن بھیج دیا۔
جرمن وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز بتایا کہ ان 20 افغان مجرموں کو، جنہیں جرمنی میں مختلف جرائم میں سزائیں سنائی گئی تھیں، مشرقی شہر لائپزگ سے ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کابل بھیجا گیا۔ یہ پرواز طالبان کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد ممکن ہوئی۔
اس سے قبل جرمنی سے افغانستان تک پروازیں قطر کی ثالثی میں ممکن ہوتی تھیں۔
طالبان کے ساتھ سیاسی رابطہ جرمنی میں نہایت متنازعہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ جرمنی کے کابل میں اس اسلام پسند گروپ کی سخت گیر حکومت کے ساتھ تاحال کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔
افغان طالبان کو انسانی حقوق، خصوصاً خواتین کے حقوق، کی خلاف ورزیوں کے باعث بین الاقوامی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے۔
وفاقی جرمن وزیر داخلہ الیکسانڈر ڈوبرنٹ نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ’’افغانستان کے لیے براہ راست اور مستقل ملک بدری کی ایک قابل اعتماد بنیاد فراہم کرتا ہے۔‘‘
جن افغان باشندوں کو اب ملک بدر کیا گیا ہے، وہ جرمنی میں جنسی جرائم، منشیات سے متعلق جرائم اور حملوں سمیت مختلف سنگین جرائم میں عدالتی سطح پر مجرم قرار دے دیے گئے تھے۔
جرمنی سے جرائم کے مرتکب افغان باشندوں کی ان کے وطن ملک بدری کا معاملہ فروری 2025 میں ہونے والے وفاقی جرمن پارلیمانی انتخابات سے قبل ایک اہم سیاسی موضوع بن گیا تھا۔ اقتدار میں آنے کے بعد چانسلر فریڈرش میرس کی حکومت نے ایسی ملک بدریوں میں اضافے کا وعدہ بھی کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C