جرمنی: کرسمس مارکیٹ پر حملے کے ملزم سعودی ڈاکٹر کو عمر قید کی سزا
👁️ 271 بار دیکھا گیا
جرمنی: کرسمس مارکیٹ پر حملے کے ملزم سعودی ڈاکٹر کو عمر قید کی سزا
برلن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) جرمنی کی ایک عدالت نے 2024 میں کرسمس سے قبل مشرقی شہر ماگڈے برگ کی تاریخی کرسمس مارکیٹ میں اپنی گاڑی ہجوم پر چڑھا کر 6 افراد کو ہلاک اور سینکڑوں دیگر کو زخمی کرنے والے سعودی ڈاکٹر کو جمعے کے روز عمر قید کی سزا سنا دی۔
ڈیٹا پوائیویسی کے جرمن قانون کے تحت ملزم کی شناخت ’طالب اے‘ کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔ وہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا ایک ماہر نفسیات ہے، جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ وہ اسلام مخالف بیانات اور انتہائی دائیں بازو کے نظریات کا حامی تھا۔
استغاثہ کے مطابق ملزم نے کرائے پر لی گئی ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی ایک منٹ اور چار سیکنڈ تک ایک عوامی ہجوم میں تیزی سے دوڑائی اور اس حملے کی منصوبہ بندی کئی ہفتوں تک کی گئی تھی۔
اس حملے میں 45 سے 75 سال تک کی عمر کی پانچ خواتین اور ایک 9 سالہ بچہ ہلاک ہوئے تھے، جبکہ سینکڑوں افراد کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں بھی ملزم پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
اسٹیٹ پراسیکیوٹرز کے مطابق ملزم نے ایک سول مقدمے کے فیصلے اور مختلف فوجداری شکایات میں ناکامی پر شدید مایوسی اور غصے کے باعث یہ حملہ کیا تھا اور شواہد کے مطابق اس نے یہ کارروائی اکیلے ہی انجام دی۔
عدالت نے ملزم کو ’غیر معمولی سنگین نوعیت‘ کے ساتھ عمر قید کی سزا سنائی، جس کے تحت وہ عمومی عمر قید کے برعکس 15 سال بعد بھی پیرول کا اہل نہیں ہو گا اور اسے معمول سے کہیں زیادہ عرصہ جیل میں گزارنا پڑے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C