جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے خلاف پشاور میں مظاہرہ، امریکی پرچم نذر آتش
👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے خلاف پشاور میں مظاہرہ، امریکی پرچم نذر آتش
پشاور (ڈیلی اردو) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
مظاہرین نے جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔
ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا بدترین دشمن ہے، جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر کے امریکہ نے پوری امت مسلمہ کو للکارا ہے، امریکہ کی یہ رعونت اس کی بربادی کی نشاندہی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا جنرل قاسم اسلام کے ایک نڈر سپاہی اور غیور مسلمانوں کے سر کے تاج تھے، امریکہ کو اس انتہائی اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی، عالم اسلام کے مقابلے میں عالم کُفر کے قدم کبھی جم نہیں سکتے۔
علامہ وحید کاظمی نے مزید کہا کہ جس روز امت مسلمہ کو اتحاد و اخوت کی اہمیت کا ادارک ہوگیا اس دن اسلام دشمنوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، امریکہ عالمی دہشت گرد ہے اور اسوقت دنیا بھر میں اسلام دشمن عالمی دہشت گرد تنظیموں کا سب سے بڑا پشت پناہ ہے، امریکہ کی طرف سے ایک آزاد اور خود مختار اسلامی ریاست میں کی جانے والی دہشت گردی کی حالیہ کارروائی امت مسلمہ کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ استکباری قوتوں کے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں کے مجتمع ہونے کا یہ وقت ہے، دشمن ہمیں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کرکے کمزور کرنا چاہتا ہے، مسلمان حکمران اپنی دانش و بصیرت سے ان سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔
احتجاج کے اختتام پر امریکی پرچم کو نذر آتش کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ سے آئی ایس او پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری فیاض حیسن اور مدرسہ شہید کے استاد وکیل حسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C