جنوبی وزیرستان سے چیمبر آف کامرس کے صدر، 2 کسٹم افسران اور ایک ڈاکٹر اغوا
👁️ 635 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان سے چیمبر آف کامرس کے صدر، 2 کسٹم افسران اور ایک ڈاکٹر اغوا
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان لوئر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسٹم کے دو اہلکاروں سمیت وزیرستان چیمبر آف کامرس کے صدر کو اغوا کر لیا ہے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ایک روز پہلے پاکستان ہلال احمر کے ایک ڈاکٹر کو بھی لوئر وزیرستان سے اغوا کیا گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق جس وقت اغوا کا واقعہ پیش آیا اس وقت وزیرستان چیمبر آف کامرس کے صدر سیف الرحمان، سپرنٹنڈنٹ کسٹم نثارعباسی اور کسٹم انسپکٹر انگوراڈا میں قائم کسٹم آفس کا دورہ کرکے واپس آ رہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ اور پولیس نے اس بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
لوئر جنوبی وزیرستان سے ایک پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ انھیں بحفاظت بازیاب کرایا جا سکے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مغویوں کو گاڑی سمیت اغوا کیا گیا ہے
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تینوں افراد گزشتہ روز انگور اڈا کے دورے پر گئے تھے اور واپسی پر شولام کے مقام پر انھیں اغوا کر لیا گیا ہے۔
ایک روز پہلے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سے منسلک ایک ڈاکٹر نعمان کو لوئر وزیرستان کی تحصیل برمل سے اغوا کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر نعمان نے پاکستان ہلال احمر کے زیراہتمام شریف خان بنیادی صحت مرکز میں ایک میڈیکل کیمپ تشکیل دیا تھا۔
مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ مسلح افراد اس مرکز میں داخل ہوئے اور وہاں موجود لوگوں سے فون لیے اور ڈاکٹر نعمان کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔
ڈپٹی کمشنر وزیرستان لوئر ناصر خان نے کہا ہے کہ مسلح افراد ڈاکٹر نعمان کو اغوا کرکے نامعلوم مقام کی طرف لے گئے ہیں اور اس وقت پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی بازیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہے کن لوگوں نے انھیں اغوا کیا ہے اور نا ہی اب تک کسی نے اس کی زمہ داری قبول کی ہے۔
اس علاقے میں مقامی لوگوں کے مطابق کالعدم تنظیم کے چھوٹے چھوٹے گروہ متحرک ہیں ۔ متحدہ سیاسی امن پاسون کے رہنماؤں نے ایک بیان میں اغوا کے ان واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکام سے اپیل کی ہے کہ مغویوں کو دو دن کے اندر بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر پھراحتجاج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں سرکاری اہلکاروں کے اغوا کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ ایک ماہ میں دو درجن سے زیادہ افراد کو اغوا کیا جا چکا ہے۔
لکی مروت میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ایک منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین کو ایک ماہ ہونے کو ہے لیکن اب تک انھیں بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔
گزشتہ روز لکی مروت میں ایک جرگہ میں مقامی رہنماؤں اور عمائدین نے طالبان سے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ مغویوں کو تین دن کے اندر رہا کر دیا جائے ورنہ لکی مروت سے ساری قوم ان کے خلاف نکلے گی۔
اس کے علاوہ حکومت اور سکیورٹی اداروں سے بھی کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بے گناہ لوگ ان کی حراست میں ہیں تو انھیں رہا کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C