جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
👁️ 222 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
جنوبی وزیرستان(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی کے سب ڈویژن سرویکئی میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کرفیو 9 ستمبر صبح 6 بجے سے 11 ستمبر صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران تمام بازار بند رہیں گے جبکہ ہر قسم کی آمدورفت اور ٹریفک پر پابندی ہوگی۔
کرفیو کے دوران چگملائی، سپلاتوئی، شاہور، مولے خان سرائے تا مادیجان اور سرویکئی، مولے خان سرائے، رغزئی، بروند تا سپینکئی سمیت مختلف اہم راستوں پر آمدورفت بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔
حکام نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور دیگر ہنگامی خدمات کو کرفیو کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے متاثرہ علاقوں میں سفر کی اجازت ہوگی۔
انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ناگزیر سفر کی صورت میں شناختی کارڈ اور گاڑی کے ضروری کاغذات لازماً ساتھ رکھیں۔ سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں گاڑی کو مقررہ مقام سے 50 میٹر پہلے روکنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Hashtags:
#SouthWaziristan #KhyberPakhtunkhwa #Curfew #Security #Pakistan #Sarai
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C